Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ کے جاگیرداراور وڈیرے وزیراعلیٰ کی شان میں گستاخی ہوجاتی اسی لئے وہ سہیل آفریدی صاحب کااستقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ نہیں پہنچے


 لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ کے جاگیرداراور وڈیرے وزیراعلیٰ کی شان میں گستاخی ہوجاتی اسی لئے وہ سہیل آفریدی صاحب کااستقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ نہیں پہنچے
 Posted on: 1/13/2026

لوئر مڈل کلاس طبقے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کرنے سے سندھ کے جاگیرداراور وڈیرے وزیراعلیٰ کی شان میں گستاخی ہوجاتی اسی لئے وہ سہیل آفریدی صاحب کااستقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ نہیں پہنچے  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے رفقائے کار کے ہمراہ سندھ کا دورہ کیاتو 22،اگست 2016ء کے بعد پہلی مرتبہ کراچی،حیدرآباد اور جامشورو میں عوامی سیلاب کےمناظر دیکھنے میں آئے۔ وزیراعلیٰ KPKسہیل آفریدی صاحب کے دورہ سندھ کی اطلاع سے پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئیں اور سہیل آفریدی کے دورے کو سبوتاژ کرنے اور ناکام بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کے جاگیرداروں اوروڈیروں نے سازشیں شروع کردیں۔ گزشتہ 50، 55 برسوں سے پیپلزپارٹی کے جاگیرداراوروڈیرے سندھ پر قابض ہیں اور پیپلزپارٹی کسی نہ کسی طرح صوبہ سندھ میں حکومت کرتی رہی ہے، ملک میں کوئی بحران ہویا انتخابات ہو پیپلزپارٹی ہرموقع پر سندھ کارڈ کھیلتی رہی ہے۔صوبہ سندھ میں صدفیصد اقتدار میں رہنے کے باوجود پیپلزپارٹی کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے محلات کی فصیلیں تو بلند کیں لیکن انہوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کے آبائی گاؤں رتوڈیرواور نوڈیروسمیت سندھ بھرمیں غریب سندھی ہاری، کسانوں اور مزدوروں کی زندگی بہتربنانے اورانہیں تعلیم اور صحت سمیت دیگربنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ذرہ برابر بھی کوشش نہیں کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورسوشل میڈیا کی وجہ سے صوبہ سندھ کی سندھی نوجوان نسل خصوصاً  Gen.Z جان چکی ہے کہ سندھ میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے بغیر غریب سندھیوں کی حالت نہیں بدل سکتی۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے استقبال کیلئے پیپلزپارٹی نے اپنے ایک نمائندے کوائیرپورٹ بھیجا اور سہیل آفریدی کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنا ئی کر میڈیا پر ایسا تاثردیا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند اوربڑی مہمان نواز جماعت ہے تاکہ صوبہ پنجاب اورصوبہ KPK کے عوام کو بے وقوف بنایاجائے۔ اصولی طورپر وزیراعلیٰ سندھ کواپنے وزراء اورارکان اسمبلی کے ہمراہ وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی کااستقبال کرنا چاہیے تھا لیکن چونکہ سہیل آفریدی صاحب کاتعلق لوئر مڈل کلاس طبقے سے ہے اور ان کا استقبال کرنے سے سندھ کے جاگیردار اور وڈیرے وزیراعلیٰ کی شان میں گستاخی ہوجاتی اسی لئے وہ سہیل آفریدی صاحب کااستقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ نہیں پہنچے۔ اگر سہیل آفریدی کی جگہ علی امین گنڈا پوریا کوئی اورامیر شخصیت وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سندھ کا دورہ کرتی تو کیاان کا استقبا ل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ خودائیرپورٹ نہیں جاتے؟سہیل آفریدی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں وہ مہما ن بن کرصوبہ سندھ آئے تو پیپلزپارٹی نے ایک شخص کے ذریعے انہیں اجرک اور ٹوپی پہنا کرسندھ کی ثقافت کے پرخچے اُڑادیئے۔ سندھ کا وزیراعلیٰ ایک جاگیردار اوروڈیرہ ہے، ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کے استقبال سے ان کی توہین ہوجاتی لہٰذا انہوں نے ایک شخص کو استقبال کیلئے بھیج دیا۔ میں پیپلزپارٹی کے جاگیرداوں اوروڈیروں کے اس طرز عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،اصولی طورپرسندھ کی ثقافت کا مظاہرہ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خود ائیرپورٹ پہنچ کر سہیل آفریدی صاحب کو خوش آمدید کہنا چاہیے تھا۔  پیپلزپارٹی نے پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے استقبال کاڈرامہ رچایا پھر باغ جناح جہاں سہیل آفریدی صاحب کے جلسے کااعلان کیاگیا تھا وہاں شام گئے تک جلسہ کیلئےNOC نہیں دی گئی، جلسہ گاہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان وعوام پر پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج کیاگیا، انہیں تشدد کانشانہ بنایاگیا، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا اور متعدد کارکنان کو گرفتارکرلیاگیا۔ جب باغ جناح میں جلسے کا وقت آیا تو پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا لیکن پیپلزپارٹی کے تمام تراوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جس طرح کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے عوام نے سہیل آفریدی کا تاریخی استقبال کیاایسا استقبال صوبہ خیبرپختونخوا ور صوبہ پنجاب میں بھی نہیں ہوا۔ اب صوبہ پنجاب کی ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بیٹے بیٹیوں اور نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو دوبارہ صوبہ پنجاب کے دورے کی دعوت دیں اورسہیل آفریدی کا تاریخی استقبال کرکے کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے استقبال کا ریکارڈ توڑکردکھائیں۔ میں سہیل آفریدی صاحب کے تاریخی استقبال پر کراچی، حیدرآباداور جامشورو کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورتمام تررکاوٹوں کےباوجود سہیل آٖفریدی صاحب کےتاریخی استقبال پر ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان وعوام کو بھی دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 377ویں فکری نشست سے خطاب 12،جنوری 2026ء

1/19/2026 12:05:42 AM