Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟


 لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟
 Posted on: 12/10/2025

لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟ #MQMMartyrsOurHero پاکستان کانام ” اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم ریاستی آپریشن کے دوران شہید کئے جانے والے اپنے شہیدوں کی یاد میں ہرسال 9 دسمبر کویوم شہدامناتے تھے، اس دن شہیدوں کے گھروالے اورہمارے ساتھی یادگارشہدا پر جاکران کی قربانیوں پرانہیں سیلوٹ پیش کیاکرتے تھے، فاتحہ پڑھتے تھے، شہدا قبرستان جاکرشہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے اورفاتحہ خوانی کرتے تھے لیکن 22  اگست 2016ء سے ہمیں اس کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے، آج 9  دسمبر کے روز بھی پولیس اوررینجرز نے عزیزآباد میں یادگارشہدا اوریاسین آباد میں شہدا قبرستان کامحاصرہ کیا اور لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمارا سوال ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے کہ جہاں لوگوں کواپنے شہیدوں کی قبروں پرپھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہ دی جائے؟ انہیں گرفتارکرکے غائب کردیاجائے اور ان پر تشدد کیاجائے؟ لوگوں کوفاتحہ پڑھنے سے روکنے کیلئے قبرستان پر تالے ڈال دیئے جائیں، اس پر پہرے بٹھادیئے جائیں؟ یہ عمل اسلام کےکس اصول وضوابط کے مطابق ہے؟ پاکستان کوجمہوریہ کہاجاتا ہے، جمہور کا مطلب عوام ہےلیکن یہ کونساجمہوری اصول ہےکہ کروڑوں مہاجروں اورمظلوم قوموں کی نمائندہ جماعت کے دفاتر پرقبضے کرلئے جائیں؟ اس کے مرکز کوسیل کردیاجائے؟ میرے گھرنائن زیروکوکس اسلامی اصول، قاعدے اورجمہوری ضابطے اورقانون کے تحت سیل کیا گیا؟ اسے بم سے اڑا کربلڈوز کیا گیا؟ کونسا اسلامی ضابطہ اورجمہوری قاعدہ اس بات کی اجازت دیتاہے کہ آبادیوں کامحاصرہ کیاجائے، مردوں کوحراست میں لیکرجنگی قیدیوں کی طرح ان کی قمیضیں اتار کر اوران کی آنکھوں پر باندھ کرمیدان میں بھیڑبکریوں کی طرح جمع کیاجائے اوران کی غیرموجود گی میں ان کے گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پرسامان کی لوٹ مار کی جائے اوربہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی جائے؟ نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے انہیں پولیس مقابلوں کے نام پر تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا جائے اوراسے پولیس مقابلے کانام دے دیا جائے، یہ عمل کونسے اسلامی ضابطے یاقانون کے تحت جائز ہے؟ گزشتہ 10برسوں سے الطاف حسین کی تحریر، تقریرکی نشراشاعت اورنام تک لینے اور اس کی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کس اسلامی شرع یا کس آئین وقانون کے تحت لگائی گئی ہے؟ جہاں اس طرح کاظلم وجبر اورپابندیاں ہوں اس ملک کواسلامی اورجمہوریہ کہنا درست ہے؟ یہ نہ اسلامی ہے اورنہ ہی جمہوری ہے بلکہ دونوں لفظوں کی توہین ہےلہٰذا پاکستان کے نام سے اسلامی اور جمہوریہ کے الفاظ کوحذف کردینا چاہیے۔  میں اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 1992ء سے ہمارے خلاف آپریشن جاری ہے، ہمارے ہزاروں نوجوانوں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے جواب میں ایک کنکرتک نہیں مارا، ہم پرامن جدوجہد کررہے، ہم پرآج بھی ظلم کیا جارہا ہے، خدارایہ ظلم بند کیا جائے اوراس بات کو سمجھا جائے کہ کسی مظلوم قوم پر مسلسل ظلم وستم روارکھا جاتا رہے تواس مظلوم قوم کی نوجوان نسل ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے لئے بالآخراپنے راستے خود اختیار کرلیتی ہے اور قدرت ان کے لئے راستے بناتی ہے اوریہی قانون قدرت ہے۔  ہمیں یوم شہداپر اس بات کاعہدکرنا چاہیے کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جس مقصد کے لئے انہوں نے جانیں دی ہیں اس کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم یوم شہدا پر دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے، ان کے لواحقین کی مشکلات اور پریشانیوں کودورفرمائے،جولاپتہ ہیں ان کی بازیابی اورجیلوں میں قیدوبند کی اذیتیں جھیلنے والے اسیروں کی رہائی کے اسباب پیدا فرمائے۔ میں یہ بھی دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے وفادار ساتھیوں کوزندگی کی آخری سانس تک وفاداررکھے۔  الطاف حسین یوم شہداء پر 361  ویں فکری نشست سے خطاب 9  دسمبر 2025ء

12/15/2025 2:15:47 AM