Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے
Posted on: 12/14/2025
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے جس میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔
#Sidney
#bondibeachsydney
#bondibeachattack
میں اس انتہائی قابل مذمت واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم، ان کی حکومت اور عوام سے اپنی جانب سےاوراپنی جماعت کے لاکھوں کارکنوں کی جانب سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتاہوں اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اوران سے کہتاہوں کہ میں اورمیری جماعت کے لاکھوں کارکنان آپ کے پیاروں کے چلے جانے پرآپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور ہم آج کے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ کی جوابتدائی تفصیلات سامنے آئی ہیں اس میں یہ بتایاجارہاہےکہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث حملہ آورمسلمان تھا جس کےبعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے بارے میں انتہائی غلط تاثر پھیل رہا ہے۔ میں دنیا بھرکے غیرمسلموں خصوصاً آسٹریلیا کی حکومت اورعوام سے یہی کہوں گا کہ آسٹریلیا میں فائرنگ کا واقعہ حملہ آوروں کا انفرادی عمل ہے،اسے مسلمانوں کے اجتماعی عمل کےطورپر ہرگزنہیں دیکھنا چاہیے، اس واقعہ کا مسلمانوں کے اجتماعی عمل اورسوچ وفکر سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ غیرمسلموں میں خصوصاً دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا میں دنیا بھرمیں موجوداسلامی مراکز اورمدارس کے منتظمین ،مذہبی اسکالرز اوراساتذہ سے یہ گزارش کروں گا کہ وہ اپنے درس وتدریس اور تقاریر میں طلبہ وطالبات کو اسلامی تاریخ میں فتوحات، جنگوں اورلڑائی جھگڑوں کے واقعات کوبیان کرنے کے بجائے اسلام کی اصل تعلیمات اور احترام انسانیت کی تعلیمات کوبیان کیجئے اوراپنی کسی تقریر میں جہاد ی درس اورانتہا پسندی کی تبلیغ نہ کریں بلکہ مذہبی رواداری پر زیادہ سے زیادہ زوردیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 364 ویں فکری نشست سے خطاب 14دسمبر 2025ء
3/3/2026 10:06:06 AM
Mr. Altaf Hussain, addressing the current Government of #Pakistan, has
...
02 Mar 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی موجودہ
...
02 Mar 2026
محترم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صرف ایران اورایرا ن کے عوام کاہی ایک
...
01 Mar 2026
جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں ایران پر اسرائیل اور امریک
...
28 Feb 2026
ایم کیوایم لیبرڈویژن کے یوم تاسیس پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کا ل
...
28 Feb 2026
قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے مفتیان کرام و علمائے کرام کومخاطب ک
...
28 Feb 2026
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اتوار یکم مارچ کو واشنگٹن میں ہونےوالی اہ
...
28 Feb 2026
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اتوار یکم مارچ کو امریکہ کے دارالحکومت واشن
...
27 Feb 2026
پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل
...
27 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے 13 رکنی مرکزی سوشل میڈیا کمیٹی تش
...
26 Feb 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us