Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

60 ہزارر وپے ماہانہ نئے ٹیکس کے خلاف کراچی کے تاجروں اور دکانداروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتاہوں۔ الطاف حسین


60 ہزارر وپے ماہانہ نئے ٹیکس کے خلاف کراچی کے تاجروں اور دکانداروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتاہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/6/2024 1

60 ہزارر وپے ماہانہ نئے ٹیکس کے خلاف کراچی کے تاجروں اور دکانداروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتاہوں۔ الطاف حسین

 60ہزارروپے ماہانہ کا نیا ٹیکس فی الفورواپس لیا جائے ۔ الطاف حسین

چھوٹے دکانداروں کے بجائے اشرافیہ سے ٹیکس وصول کیاجائے

 جاگیرداروں،وڈیروں کی زرعی آمدنی اوررئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بڑے بڑے سرمایہ داروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایاجارہا ہے

لندن…6  اگست 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں پرسراسرظالمانہ اورناجائز نیاٹیکس لگانے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس نئے ٹیکس کوعوام دشمن ٹیکس قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کامطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے حکمرانوں کو مسلسل کہاجارہاہے کہ وہ ملک کی اشرافیہ کوٹیکس نیٹ میں لائیں ،ایگریکلچراوررئیل اسٹیٹ سیکٹرکے بڑے بڑے جاگیرداروں، وڈیروں ،سرمایہ داروں اور دولت مندوں پر بھی ٹیکس لگائیں لیکن ملک پر مسلط اقتدارمافیا جاگیرداروں اور وڈیروں کی زرعی آمدنی اوررئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ بڑے سرمایہ داروں اور بلڈرز مافیا پر کوئی ٹیکس نہیں لگارہی ہے دوسری جانب چھوٹے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں پرہی طرح طرح کے ناجائز اورظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ اب حکومت نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں پرایک نیا ٹیکس لگایا ہے کہ ہردکاندار خواہ اس کی دکان کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو اس کوماہانہ 60ہزار روپے ادا کرناہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت اوربجلی کے ناجائز بلوں کے سبب عوام کی قوت ِ خرید ختم ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے دکانداروں کا کاروبار پہلے ہی تباہ حال ہے، اس پر چھوٹے دکانداروں پر مزید ٹیکس عائد کرناسراسرظلم ہے ۔ حکومت کے اس ظلم کی وجہ سے کراچی کی بولٹن مارکیٹ،جوڑیابازار، کاغذی بازار، کپڑامارکیٹ، الیکٹرونکس مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے دکاندار احتجاجی دھرنا دینے پر مجبورہوگئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے چھوٹے تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس نئے ٹیکس کوفی الفورواپس لیاجائے اورچھوٹے تاجروں پر ٹیکسوں کا مزیدبوجھ لادنے کے بجائے بڑے بڑے دولت مندوں او ر اشرافیہ پر ٹیکس عائد کیاجائے اور قومی خزانہ سے اقتدارمافیاکونوازنے کی پالیسیاں ترک کی جائیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمصائب ومشکلات اورپابندیوں کے باوجود میں کراچی سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتا رہا ہوںاور آخری سانس تک مظلوم عوام کے لئے آوازبلندکرتارہوں گا۔


9/20/2024 6:02:23 PM