Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کارکنا ن وعوام کو عیدالفطرکی مبارکباد


 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کارکنا ن وعوام کو عیدالفطرکی مبارکباد
 Posted on: 5/13/2021
                                                         
 ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کارکنا ن وعوام کو عیدالفطرکی مبارکباد
کارکنان وعوام عیدالفطر میں نمازکی ادائیگی اوردیگرسرگرمیوں میں کورونا کی وبائ
 سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ضروراختیارکریں۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کا شہیدوں، لاپتہ واسیرکارکنوںکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی 
 کارکنان عیدالفطر کے موقع پر شہیدوں ،لاپتہ اوراسیرکارکنوںکوہرگزنہ بھولیں اوران کے اہل خانہ کی حتی الامکان خبرگیری کریں۔الطاف حسین
 
لندن  …  13  مئی  2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوںکو عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ عیدکی طرح یہ عیدالفطر بھی ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب ایک طرف تو پاکستان میں ریاستی جبروستم کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب کورونا کی وباء کے باعث عوام مشکلات کاشکارہیں۔ جناب الطاف حسین نے شہیدوں، لاپتہ اور اسیر کارکنوںکے اہل خانہ سے خاص طورپر دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوںنے کارکنان سے بھی کہاکہ وہ عیدالفطر کے موقع پر تحریک کے شہیدوں ،لاپتہ اوراسیرکارکنوںکوہرگزنہ بھولیں اوران کے اہل خانہ کی حتی الامکان خبرگیری کریں۔ انہوں نے کارکنان وعوام سے مزید کہاکہ وہ عیدالفطر میں نمازکی ادائیگی اور دیگر سرگرمیوں میں کورونا کی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروراختیارکریں۔ 
٭٭٭٭٭



6/23/2021 9:48:14 AM