Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کے خط کوNROقراردیاجارہاہے عمران خان ایک بہادر اورنڈرانسان ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے


 وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کے خط کوNROقراردیاجارہاہے عمران خان ایک بہادر اورنڈرانسان ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے
 Posted on: 11/18/2026

وفاقی وزراء کی جانب سے عمران خان کے خط کوNROقراردیاجارہاہے عمران خان ایک بہادر اورنڈرانسان ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے ………………………………………………………… بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب نے وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام خط تحریرکیاہے، یہ خط معروف قانون داں جناب سلمان صفدر اورجناب لطیف کھوسہ کے ذریعے منظرعام پر آیا جس کے مندرجات پڑھ کر پی ٹی آئی کے کارکنان وعوام ذہنی کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا یہ خط واقعتا عمران خان صاحب نے لکھا ہے یا نہیں۔ سلمان صفدر ایڈوکیٹ اور لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد اس خط کے بارے میں کچھ نہیں بتایاتھا لیکن اچانک یہ خط سامنے آیا کہ عمران خان صاحب نے کوئی خط لکھا ہے۔ اس خط میں عمران خان نے اپنی زوجہ محترمہ بشریٰ بی بی کی شدید علالت کاتذکرہ کیاہے اور اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ آئیسولیشن کی وجہ سے ان کابلڈپریشر193 تک پہنچ گیا ہے، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثرہوگئی ہے اورڈاکٹروں نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ انہیں برین ہیمرج اوردل کادورہ پڑسکتا ہے۔ عمران خان کے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ جیل میں مرگئے تو اپنی بے گناہی کیسے ثابت کریں گے۔ موجودہ حکومت کے وزراء عمران خان صاحب کے اس خط کو این آراو قراردے رہے ہیں اور انکی جانب سے ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ خدانخواستہ عمران خان صاحب نے پس پردہ کوئی ڈیل کرلی ہے۔ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھنے میں قطعی اورقطعی برائی نہیں ہے لیکن خط کی تحریر پڑھ کر ہر ذی شعور ذہنی کشمکش میں مبتلاہوگیا ہے کہ ایک ایسا شخص جو ساڑھے تین سالوں سے اڈیالہ جیل میں تمام تر پابندیوں اورناروا سلوک کے باوجود بہادری، ہمت اور شجاعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہو آیا وہ اس طرح کا عمل نہیں کرسکتا۔  میری سوچ وفکر اورخیال کے مطابق اپنے وکلاء سے 4 گھنٹے کی ملاقات کے دوران عمران خان صاحب نے اپنے وکلاء کو چند نکات لکھوائے ہوں گے اوران کے وکلاء سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے ان نکات کو خط کی شکل دی ہوگی لیکن جس میں عمران خان نے اپنے لئے کسی قسم کی رعایت کے حوالے سے سرے سے کوئی تذکرہ نہیں کیاہوگا۔اب صورتحال یہ ہے کہ عمران خان صاحب سے ڈاکٹروں کی ملاقات بند ہے اوران کی بہنوں کو بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیاجارہاہے تو انہوں نے سوچا ہوگا کہ اپنی کنڈیشن کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کردوں لیکن جب کوئی جیل میں کسی سے ملاقات کرنے جاتا ہے تووہاں بہت سی باتیں آف دی ریکارڈ ہوتی ہیں، عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے اپنے وکلاء کو آگاہ کیاہوگا، اگرہم اس خط کے بیانئے کودرست مان لیں تو اس کی تصدیق کیسے کریں گے؟عمران خان صاحب نے اپنی صحت کے حوالے سے جوباتیں کی ہیں توجیل میں ان سے ملاقات کرنے والے دونوں حضرات پائے کے وکیل ہیں جن کے فوجی جرنیلوں سے رابطے ہوں گے، انہیں چاہیے تھا کہ وہ ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیرفوجی جرنیلوں سے مطالبہ کرتے کہ عمران خان صاحب کو فی الفور اسپتال منتقل کیاجائے، ان کے تمام طبی ٹیسٹ کرائے جائیں اور انہیں علاج ومعالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔  میں ذاتی طورپر نہیں سمجھتا کہ عمران خان صاحب نے یہ خط لکھا ہوگا اورمیں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ عمران خان صاحب کسی قسم کی ڈیل نہیں کرسکتے، وہ بہادر اورنڈر انسان ہیں اورساڑھے 3 برس سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، انہوں نے کبھی کسی سے نہیں کہا کہ میری رہائی کی کوششیں کرو۔ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان صاحب این آراو مانگ سکتے ہیں، وفاقی وزراء کی جانب سے اس خط کی آڑ میں ان پر این آراو مانگنے کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ماضی میں جب عمران خان کوعدالتی حکم پر شفاانٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمزاسپتال لے جایاگیا تھا تو انہوں نے اپنی بہن کوبتایاتھا کہ یہ مجھے مرسی کی طرح مارناچاہتے ہیں لیکن اس خط سے لگتاہے کہ عمران خان کوطبی سہولیات سے محروم کرکے موت کی آغوش میں دھکیلاجارہاہے اس پر تحریک انصاف کی قیادت کو واضح حکمت عملی بنانی چاہیے۔ میں تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں کہ اس صورتحال پر ہرگز مایوس نہ ہوں اوراپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 497ویں ہنگامی خطاب 17، نومبر2026

11/18/2026 4:19:13 PM