آزادکشمیرمیں جو بھیانک مظالم کئے جارہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔
اپنے بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے کشمیری عوام پر مظالم بند کئے جائیں
وہ کشمیرجسے آپ نے شہ رگ کہا اس شہ رگ کوایسے نہ کاٹیے
میں آزاد کشمیرمیں حکومت کی جانب سے عوام پر کئے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیرمیں اپنے بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے عوام پر مظالم بند کئے جائیں، کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی فی الفورہٹائی جائے اورشوکت نواز میر سمیت تمام گرفتارکشمیریوں کو فی الفوررہا کیا جائے اوران کے مطالبات کوہمدردی سے سنا جائے۔ کشمیری عوام کا کوئی مطالبہ ناجائزنہیں بلکہ وہ سستا آٹا، بجلی، اسپتال اوراسی طرح کے دیگربنیادی حقو ق مانگ رہے ہیں، ان جائز مطالبات پر انہیں مظالم کا نشانہ بنانا، ان کی گرفتاریاں کرنا، ان کے رہنماؤں کو پکڑکرلاپتہ کرنا، گھروں میں گھس کرلوٹ مارکرنا، کشمیری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کرنا، علاقوں کو محصور کرنا سراسر ظلم ہے۔ اطلاعات مل رہی ہیں کہ آزاد کشمیرکے علاقے راولاکوٹ میں عوام اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا دیے ہوئے ہیں تو سیکوریٹی فورسز نے راولاکوٹ اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے، وہاں غذائی اجناس تک جانے نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، وہاں انٹرنیٹ تک کی سہولت بند کردی گئی ہے جس سے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کااپنے گھروں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ وہ کشمیری جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کانعرہ لگایا، آج وہ اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں تو ان کے مطالبات سننے اور انہیں ان کے حقوق دینے کے بجائے ان پربیدریغ گولیاں چلائی جارہی جارہی ہیں، گزشتہ چارمارہ کے دوران 100سے زاہد کشمیری شہید اور متعددزخمی ہوچکے ہیں۔ شہیدہونے والے کشمیریوں کی لاشیں تک ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔ آزادکشمیرمیں ایسے ایسے بھیانک مظالم کئے جارہے ہیں کہ جوناقابل بیان ہیں۔
وہ کشمیرجسے آپ نے شہ رگ کہا اس شہ رگ کوایسے نہ کاٹیے اوریہ یاد رکھئے کہ شہ رگ کے کٹنے کے بعد جسم مردہ ہوجاتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ دنوں کشمیرمیں ایک جھرلو الیکشن کرواکر وہاں ایک جعلی حکومت قائم کی ہے جو کشمیری عوام پر کئے جانے والے مظالم میں برابرکی شریک ہے۔ مطالبہ کرتاہوں کہ کشمیری عوام پر ظلم بند کیا جائے، راولاکوٹ کامحاصرہ ختم کیاجائے، غذائی اجناس لے جانے پر پابندی ہٹائی جائے اوروہاں انٹرنیٹ کی سروس بحال کی جائے۔
میں ظلم کانشانہ بننے والے کشمیری عوام سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتا ہوں،میں نے کشمیری عوام کے لئے ہمیشہ آوازاٹھائی ہے، اب بھی اٹھارہا ہوں اور ان کے جائزمطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب