Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر ارکان ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو سینٹرل جیل کراچی کے مرکزی دروازے کے باہر سے آج پھر غیر قانونی طور پر اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


 متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر ارکان ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو سینٹرل جیل کراچی کے مرکزی دروازے کے باہر سے آج پھر غیر قانونی طور پر اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 Posted on: 6/24/2026

کراچی: 24 جون 2026ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر ارکان ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو سینٹرل جیل کراچی کے مرکزی دروازے کے باہر سے آج پھر غیر قانونی طور پر اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو 11 جون 2026ء کو سندھ پولیس کے میٹھادر تھانے کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ عدالتی تحویل میں تھے۔ 20 جون 2026ء کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر دو(ATC-II)، نے ان کی ضمانت منظور کی۔ آج ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد دونوں وکلاء سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہوئے، تاہم تقریباً رات 8 بجے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے کے باہر سے سادہ لباس اہلکاروں اور سندھ پولیس نے انہیں اہل خانہ اور وکلاء کے سامنے بغیر کسی وارنٹ کے زبردستی زدو کوب کرکے جبراً اپنے ساتھ لے گئے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق اس کارروائی میں زمان ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس موبائلیں بھی موجود تھیں۔ عدالت سے ضمانت ملنے اور رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لینا قانون، آئین، عدالتی عمل اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ MQM کے بے گناہ کارکنان، ہمدردوں اور قانونی معاونت فراہم کرنے والے افراد کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور غیر قانونی طرزِ عمل کا تسلسل ہیں۔ اگر ایم کیو ایم کے کسی بھی کارکن کے خلاف کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے، نہ کہ سادہ لباس اہلکاروں کے ذریعے لاپتہ کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، انسانی حقوق کی تنظیموں، سندھ بار کونسل، کراچی بار ایسوسی ایشن اور وکلاء برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کے غیر قانونی اغوا کا فوری نوٹس لیں اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دونوں وکلاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا قانون کے مطابق کسی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، اور اس غیر قانونی کارروائی میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

6/27/2026 10:42:51 AM