Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، کیلگری یونٹ کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد


 اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، کیلگری یونٹ کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد
 Posted on: 6/14/2026

اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، کیلگری یونٹ کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد #11JuneAltafHai کیلگری، کینیڈا: قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے 48 سال پہلے بنائی گئی آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، کیلگری یونٹ کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان، ہمدردوں اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اے پی ایم ایس او کی 48 سالہ شاندار جدوجہد، قربانیوں اور تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی کے رکن عمیر خسرو بھائی اور سی او سی کے انچارج اقبال بہادر بھائی نے ساتھیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی امور اور یومِ تاسیس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح کیلگری میں جوائنٹ سی او سی انچارج صفدر بھائی اور کیلگری چیپٹر کے دیگر ارکان عامر بھائی، فیصل بھائی اور فہیم بھائی نے کارکنان اور ہمدردوں سے گفتگو کی اور تنظیمی اتحاد، باہمی تعاون اور مسلسل جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس پر تمام کارکنان اور ہمدردوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او محض ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ ایک نظریاتی تحریک ہے جس نے نوجوانوں کو شعور، تنظیم، خدمتِ خلق اور حق پر مبنی جدوجہد کا درس دیا ہے۔ تقریب خوشگوار ماحول، تنظیمی یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے فلسفے کی روشنی میں اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کے پیغام کو فروغ دینے، نوجوان نسل کو منظم کرنے اور حق و انصاف کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ جاری کردہ:
ایم کیو ایم کینیڈا – کیلگری یونٹ مورخہ: 14 جون 2026ء

6/21/2026 9:52:29 AM