Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے۔الطاف حسین


حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/14/2026

حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے۔الطاف حسین
اگرحق مانگنے والے سب ہی غدار، ملک دشمن، غیرملکی ایجنٹ اوردہشت گرد ہیں توپھرمحب وطن اورامن پسند کون ہے؟ پاکستان میں ہروہ قوم یاگروہ جواپنے حقوق مانگے اوراسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرے اسے غدار، ملک دشمن،دہشت گرد اور غیرملکی ایجنٹ قر اردیدیاگیا ہے اور جب سب ہی غدار، ملک دشمن، اور غیرملکی ایجنٹ اوردہشت گرد ہیں تو پھرمحب وطن اورامن پسند کون ہے؟ جوبھی حق کے لئے آوازاٹھائے، پرامن احتجاج کے لئے گھرسے باہرنکلے تواس کے لئے لاٹھی چارج، آنسوگیس، گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، ٹارچرسیلوں میں اذیتیں اور ماورائے عدالت قتل ہیں۔ ظلم اتنا بھی بڑھایاگیااورماورائے عدالت قتل کے واقعات اتنے بڑے پیمانے پرہوئے کہ مقتولین کو اجتماعی طورپر خاموشی سے دفنایاگیا۔ اجتماعی قبریں بھی برآمدہوئیں۔ جب یہ سلسلہ طویل ہونے لگے تو ظلم کانشانہ بننے والے مزاحمت کرتے ہیں ایسے لوگوں کوحکومت اورادارے دہشت گرد قراردیتے ہیں لیکن مظلوم عوام انہیں حریت پسند یافریڈم فائٹر کہتے ہیں۔ اپناحق مانگنےپربلوچوں،سندھیوں، مہاجروں اور پختونوں کودہشت گرد اورملک دشمن اورغیرملکی ایجنٹ قراردے دیاگیااوراب کشمیری عوام نے اپناحق مانگا توانہیں بھی ملک دشمن، دہشت گرد اورحتیٰ کہ انڈین ایجنٹ قراردیدیاگیا۔ جنہیں کل تک پاکستان کی شہ رگ کہاجاتاتھاآج وفاقی حکومت کے وزراء ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردے رہے ہیں جوانتہائی شرمناک ہے۔ یہی نہیں بلکہ جس طرح فوجی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں کے سروں کی قیمت لگائی گئی اسی طرح اب کشمیری رہنماؤں کے سروں کی بھی قیمت لگادی گئی ہے۔، یہ سراسرظلم ہے۔ان کاجرم یہ ہے کہ وہ کشمیریوں کے لئے حق مانگ رہے ہیں۔ کشمیریوں پر ظلم وستم بڑھاتے ہوئے وہاں خوراک، سبزیاں جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ اس سے بڑاظلم کیاہوگاکہ جوکشمیری مظاہرین پولیس اورسیکوریٹی فورسز کی اہلکاروں کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں ان کی لاشیں تک نہیں دی جارہی ہیں اوران کے اہل خانہ سے کہا جارہاہے کہ وہ پہلے لکھ کردیں کہ ان کے بیٹے غیرملکی ایجنٹ تھے، پھر لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ میں پیراملٹری فورسزکی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کی شدیدمذمت کرتاہوں اوروفاقی حکومت اورتمام دفاعی اداروں سے کہتاہوں کہ وہ یہ مظالم بندکریں اورکشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار سے لگانے کاعمل بند کردیں۔اس ظلم سے کشمیریوں میں اند ر ہی اندر لاوا پک رہاہے جوکسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس طرح کاظلم کرکے کشمیری عوام کوپاکستان سے دورکیا جارہا ہے۔ میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کااظہارکرتاہوں، انہیں اپنی غیرمشروط حمایت کایقین دلاتا ہوں اور پاکستان کے تمام مظلوم عوام سے کہتاہوں کہ وہ متحد ہوکران مظالم کے خلاف احتجاج کریں اورکشمیریوں سےیکجہتی کااظہار کریں ۔    الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 415 ویں فکری نشست سے خطاب 14 جون 2026ء

6/16/2026 1:35:11 PM