سرفراز صدیقی کواے پی ایم ایس او کاچیئرمین مقررکردیا گیا
بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق
لندن … 3 جون 2026ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کو ازسرنو منظم کرنے کے سلسلے میں اے پی ایم ایس او کے سابق چیئرمین اور تحریک کے سینئرکارکن سرفراز صدیقی کواے پی ایم ایس او کاچیئرمین مقررکردیا ہے۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی ہے ۔
٭٭٭٭٭