Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ام رباب چانڈیو کیس میں قاتلوں کی بریت وڈیرانہ نظام کاشاخسانہ ہے،مصطفےٰ عزیزآبادی


ام رباب چانڈیو کیس میں قاتلوں کی بریت وڈیرانہ نظام کاشاخسانہ ہے،مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 4/1/2026 1

 ام رباب چانڈیو کیس میں قاتلوں کی بریت وڈیرانہ نظام کاشاخسانہ ہے،مصطفےٰ عزیزآبادی 
یہ انصاف نہیں انصاف کاقتل ہے۔یہ حکومت کی ماڈل کرمنل کورٹ کاماڈل انصاف ہے 
 غریب سندھی عوام پیپلزپارٹی کے وڈیروں کے ظلم کاشکار ہیں 
 وڈیروں کے مظالم پرسندھی قوم پرستوں کی خاموشی بھی افسوسناک ہے
 قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہداسی وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے

لندن……یکم اپریل 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ظالم وڈیروں کے ظلم کانشانہ بننے والی سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کے والد مختار علی چانڈیو، دادا  رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے وڈیروں کو دادو کی ماڈل کرمنل کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ امِ رباب اپنے والد، چچااوردادا کے سفاکانہ قتل پر انصاف کے حصول کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے عدالتوں کے چکرلگاتی رہیں، ہرجگہ فریادیں کرتی رہیں لیکن تمام تر شواہد اورگواہان موجود ہونے کے باوجود کسی کوگرفتارنہیں کیاگیااوردوروزقبل دادوکی ماڈل کرمنل کورٹ سے ان قاتلوں کوبری کردیاگیا۔ یہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی ماڈل کرمنل کورٹ کے ماڈل جج کاماڈل انصاف ہے۔ 
یہ انصاف نہیں بلکہ انصاف کاقتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ رکنِ سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کواسلئے بری کیاگیاکیونکہ ان کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ام ارباب اوراس کے خاندان کاقصوریہ تھاکہ انہوں نے وڈیروں کے ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ اس سے پہلے نومبر 2021ء میں بھی سندھ کے بیٹے ناظم جوکھیوکوبھی وڈیروں نے ان کے شکارکی وڈیوبنانے پر اپنی نجی جیل میں تشددکانشانہ بناکرقتل کردیا تھا۔اس کے قاتل وڈیرے جام عبدالکریم بجار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ اس کاتعلق بھی پیپلزپارٹی سے تھا۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ غریب سندھی عوام پیپلزپارٹی کے وڈیروں کے ظلم کاشکار ہیں۔انہوں نے سندھی قوم پرستوں کی خاموشی پر بھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد سندھی قوم پر ست بھی سندھی عوام پر مظالم میں برابرکے شریک ہیں جووڈیروں کے آلہ کار ہیں۔ 
انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہداسی وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے اسی لئے وڈیرے سندھی عوام کو الطاف بھائی کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔ انہوں نے سندھی عوام سے بھی کہاکہ اگروہ اپنی حالت بدلناچاہتے ہیں اوراس ظلم سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں توانہیں اسی فرسودہ وڈیرانہ نظام کے خلاف آوازبلند کرنی ہوگی۔ 


4/4/2026 8:04:48 AM