Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع کا انعقاد اجتماع میں لندن، برمنگھم،مانچسٹر، نوٹنگھم،لیسٹرسمیت دیگر شہروں کے کارکنان، خواتین،بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت


  ایم کیوایم کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع کا انعقاد  اجتماع میں لندن، برمنگھم،مانچسٹر، نوٹنگھم،لیسٹرسمیت دیگر شہروں کے کارکنان، خواتین،بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
 Posted on: 3/30/2026

 ایم کیوایم کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع کا انعقاد 
اجتماع میں لندن، برمنگھم،مانچسٹر، نوٹنگھم،لیسٹرسمیت دیگر شہروں کے کارکنان، خواتین،بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت 
 اجتماع میں پاکستان پیٹریا ک فرنٹ کے چیئرمین طارق چوہدری، چیئرمین انجمن سادات سید تسنیم حیدر، اورنگزیب اعوان سوشل ایکٹیوسٹ کی خصوصی شرکت 
بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اجتماع سے وڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کیا 

لندن۔۔30مارچ 2026ء 
 متحدہ قومی موومنٹ کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن کے  علاقے ایجویئر میں اجتماع منعقد کیا گیا۔اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم،مانچسٹر،بریڈ فورڈ،نوٹنگھم،لیسٹرسمیت دیگر یونٹوں کے ذمہ دارا ن وکارکنان، خواتین، بزرگ،نوجوان اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع سے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے وڈیولنک کے ذریعے انتہائی اہم خطاب کیا۔ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیز آبادی، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، اراکین رابطہ کمیٹی ارشدحسین، سفیان یوسف اور افتخار حسین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سہیل خانزادہ، ہاشم اعظم،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر معین خان،اراکین آرگنائزنگ کمیٹی،شعبہ خواتین یوکے کی انچارج محترمہ یاسمین نوین، پاکستان پیٹریا ک فرنٹ کے چیئرمین طارق چوہدری، چیئرمین انجمن سادات سید تسنیم حیدر،  سوشل ایکٹیوسٹ اورنگزیب اعوان کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فہد مصطفی،ایم کیوایم فرانس یونٹ کے محمد فاروق اورایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے محمد وسیم نے بھی شرکت کی۔
 یوم تاسیس کااجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجوئیر کے کیننز کمیونٹی ہال میں منعقد کیا گیا۔ہال میں اسٹیج پرایک خوبصورت اسکرین آویزاں کی گئی تھی جس پر ایم کیوایم کے 42ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انگریزی میں A journey of Commitment & Courage لکھاتھا۔ ہال میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویراورایم کیوایم کے پرچم لگائے گئے تھے۔ہال میں منتظمین کی جانب سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی کتابوں کااسٹال بھی لگایاگیاتھا۔ 
پروگرام آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت یوکے یونٹ کے سینئرکارکن راشد اللہ نے حاصل کی جبکہ معروف ثناء خواں ریحان قادری نے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہ خواتین کی کارکن ماہ رخ فاروق اور برطانیہ کے کارکن عادل شفیق نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے۔اجتماع میں عبدالرحمان فاروق نے یوتھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بانی وقائد جناب الطاف حسین کوایم کیوایم کے 42ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ ایم کیوایم کے سینئر کارکن عثمان خان نے برصغیرکے ممتازشاعرمجروح سلطان پوری کی نظم ”وہ اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر…… لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا“ پیش کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیااورانہیں دل کھول کر داد دی۔ کارکنان وقفہ وقفے سے ایم کیوایم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگاتے رہے اورماحول کوگرماتے رہے۔ 


3/31/2026 2:01:08 PM