Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔


اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
 Posted on: 10/29/2025

اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔ ماضی میں بھی جنرل ضیا الحق کی سربراہی میں پاکستان کی فوج کو اردن میں بھیجا گیا تھاجہاں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا تھا جسے Black September کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اب پھر پاکستان کی فوج کوغزہ بھیجا جارہا ہے۔ میراسوال ہے کہ بیرونی طاقتوں کی ایماء پر پاکستان کی فوج کوغزہ کیوں بھیجا جارہا ہے؟ پاکستان کی فوج کو کس کے خلاف استعمال کیاجائے گا؟ اگر وہاں ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل ہوتا ہے تو اس کاذمہ دار کون ہوگا؟ فوج کوغزہ بھیجنے کا فیصلہ کرنے والوں کو تواس کا کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ توریٹائر منٹ کے بعد ملک سے باہر چلے جائیں گے لیکن پاکستان دنیا کوکیا منہ دکھائے گا؟  لہٰذا میں گزارش کرتا ہوں کہ خدارا پاکستان کی فوج کوغزہ نہ بھیجا جائے، خدارا اپنے ملک کی سوچیں، سپر طاقتوں کی کاسہ لیسی کرنا اور ان کوسیلوٹ مارناچھوڑیں اور باقیماندہ ملک کی بھلائی کے لئے اقدامات کریں،اسی میں پاکستان کی بھلائی ہے۔خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کو دیکھیں، انڈیاسےدشمنی ہے، افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں اور تعلقات خراب ہوچکے ہیں، خدارا بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئےافغانستان سے جنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ چومکھی جنگ نہیں لڑسکتے۔ الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 339  ویں فکری نشست سے خطاب 28  اکتوبر 2025

10/30/2025 9:32:18 PM