Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ ایک سازش کے تحت بھڑکائی گئی ہے۔الطاف حسین


 کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ ایک سازش کے تحت بھڑکائی گئی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/29/2024

 کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ ایک سازش کے تحت بھڑکائی گئی ہے۔الطاف حسین
 تاکہ پشتون عوام کوفرقہ کی بنیادپرآپس میں لڑاکران کے اتحادکی طاقت اور یکجہتی کو کمزور کیا جاسکے

 
خیبرپختونخوا کی کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی آبادیوں پر راکٹوں کے حملوں ، قتل اور دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ۔ گزشتہ چند روز سے پاراچنار میں قتل،اغوا، تشدد اورمسلح تصاد م کے دلخراش واقعات کی جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں وہ انسانیت پر یقین رکھنے  والے ہرفرد کے لئے انتہائی افسوسناک اورتشویشناک ہیں۔ پاراچنارمیں اس سے قبل بھی اس طرح کے قتل اورفساد کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی بے گناہ افراد کی جانیں جاچکی ہیں ۔ اب پھر وہاں فساداورقتل وغارتگری کے افسوسناک واقعات ہورہے ہیں۔ 
ہرذی شعورفرد اس بات کواچھی طرح سمجھتا ہے کہ یہ واقعات ہونہیں رہے بلکہ ایک سازش کے تحت کروائے جارہے ہیں۔ باشعور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کون لوگ بھڑکارہے ہیں۔ یہ وہی قوتیں ہیں جو انگریزوں کی تربیت یافتہ افراد کی اولادیں ہیں اور جوآج ملک کی طاقتورایجنسیوں میں موجود ہیں جنہوں نے ہردورمیں '' لڑااورحکومت کرو'' کی پالیسی کے تحت  اپنے ایجنٹوں کے ذریعے عوام کولسانیت ، مسلک، عقیدے اورمذہب کے نام پر آپس میں لڑایاہے اوروہ آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیراہیں۔ آج جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے حقوق کے حصول اورظلم سے نجات کے لئے آپس میں متحد ہوگئے ہیں تو ایک سازش کے تحت کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکائی گئی ہے تاکہ پشتون عوام کوفرقہ کی بنیادپرآپس میں لڑاکران کے اتحادکی طاقت اور یکجہتی  کوکمزورکیا جاسکے۔ 
میں پاراچنارسمیت کرم ایجنسی کے تمام علاقوں کے شیعہ ،سنی اور تمام مسالک ا ور فقہوں کے علمائے کرام اورعوام سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا وہ اس گھنانی سازش کو سمجھیں اورفرقہ وارانہ فساد کی اس آگ کا ایندھن بننے کے بجائے اپنی فکر اورتدبر کے ذریعے اس فسادکی آگ کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں، فسادکوروکنے اور اپنے علاقوں میں امن بحال کرنے کے لئے آپس میں بات چیت کریں، ایک دوسرے سے تعاون کریں، ایک دوسرے کی جان ومال کا تحفظ کریں  اوراللہ تعالی کے اس فرمان کوضرورپیشِ نظر رکھیں کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے۔ 
میں پورے ملک کے تمام فقہوں اورمسلکوں کے علمائے کرام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی اپنے اپنے خطبات اورمجالس میں امن وبھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربرداشت کے پیغام کوفروغ دیں۔
میں خیبرپختونخواسمیت ملک بھر کے عوام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وبھائی چارہ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقراررکھنے کے لئے ہرممکن کوششیں کریں۔ 
میں پاراچناراورکرم ایجنسی کے دیگرعلاقوں میں قتل وغارتگری کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکر تا ہوں۔ 
میں خیبرپختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کرم ایجنسی میں فساد کوبند کرانے، حالات معمول پر لانے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فی الفوراقدامات کرے  

الطاف حسین
29جولائی 2024ئ


9/13/2024 8:50:40 PM