Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کا 43واں یوم تاسیس منایا جارہاہے


 اے پی ایم ایس او کا 43واں یوم تاسیس منایا جارہاہے
 Posted on: 6/10/2021

 اے پی ایم ایس او کا 43واں یوم تاسیس منایا جارہاہے
 پاکستان میں کارکنوں نے گھروں میں یوم تاسیس منایا، کیک کاٹے اورتحریک کے نعرے لگائے
کراچی اوردیگرشہروں میں اے پی ایم ایس اوکے یوم تاسیس کی وال چاکنگ،
یوم تاسیس پر مختلف یونٹوں کی جانب سے پوسٹرز، پمفلٹس اورترانوں کااجرائ
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے فون اور واٹس اپ نمبر پر بڑی تعدادمیں کارکنوں ، خواتین اوربچوں کی جانب سے بانی تحریک جناب الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکبادکے پیغامات

لندن … 10  جون 2021ئ
 اے پی ایم ایس او کا 43واں یوم تاسیس آج پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں منایاجا رہاہے اور ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں میں یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں۔تحریکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جارہاہے اور بانی تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی جارہی ہے ۔ پاکستان میں تحریک کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کی وجہ سے کارکنوں نے گھروں کے اندر یوم تاسیس منایا، یوم تاسیس کے کیک کاٹے اورتحریک کے نعرے لگائے اوربانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اوران سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی۔یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں اوردیگرشہروں میں بھی اے پی ایم ایس اوکے یوم تاسیس کی وال چاکنگ کی گئی جن میں جناب الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی گئی ۔  علاوہ ازیں پاکستان اورمختلف ممالک سے کارکنوں،نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کوفون کرکے بانی تحریک جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے واٹس اپ نمبر پر بھی بڑی تعدادمیں کارکنوں ، خواتین اوربچوں نے اپنے آڈیوپیغامات میںبھی جناب الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ یوم تاسیس کے حوالے سے اے پی ایم ایس او کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کی جانب سے مختلف پوسٹرز، پمفلٹس اورترانے بھی تیارکئے گئے ہیں۔ 

٭٭٭٭٭















7/23/2021 11:14:39 PM