Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت امجد صابری شہیدمذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانیت پسند عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے سفیر تھے ، قائد تحریک الطاف حسین


 حضرت امجد صابری شہیدمذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانیت پسند عوام کے درمیان  اتحاد ویکجہتی کے سفیر تھے ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 4/30/2021

حضرت امجد صابری شہیدمذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانیت پسند عوام کے درمیان
 اتحاد ویکجہتی کے سفیر تھے ، قائد تحریک الطاف حسین
امجد صابری شہید اپنے چاہنے والوںکے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، الطاف حسین
 ایم کیوایم اورمذہبی رواداری کی دشمن قوتوں نے امجدصابری کوشہیدتوکردیالیکن وہ ان کے پیغام کوختم نہیں کرسکتے، الطاف حسین
 ممتازصوفی قوال امجدصابری شہید کی پانچویںبرسی کے موقع پر خراج عقیدت
لندن  … 30  اپریل  2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حضرت امجد صابری شہیدمذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانیت پسند عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے سفیر تھے ، امجد صابری شہید اپنے چاہنے والوںکے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار جناب الطاف حسین نے ممتازصوفی قوال امجدصابری شہید کوان کی پانچویںبرسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجدصابری شہید ایک سچے حق پرست قوال تھے جواپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے اسلام کے امن وآشتی اورمذہبی رواداری کے پیغام کوپھیلارہے تھے اورایک سچے حق پرست کی حیثیت سے وہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ تحریک کے نظریہ کے بھی حامی تھے جس کااظہاروہ اپنی قوالیوں میںبھی کرتے تھے ۔ ان کاقتل بھی دراصل امن وآشتی کی اس شمع کوبجھانے کے ساتھ ساتھ اس کی آڑمیں ایم کیوایم کی حق پرستانہ تحریک کوکچلنے کاجوازپیداکرناتھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اورمذہبی رواداری کی دشمن قوتوں نے امجدصابری کوشہیدتوکردیالیکن وہ ان کے پیغام کوختم نہیں کرسکتے۔وہ آج بھی اپنے پیغام کی صورت میں لوگوںکے دلوں میں زندہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے پانچویں برسی کے موقع پر امجدصابری شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہید کوجنت الفردو س میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ انہوں نے امجدصابری شہید کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہید کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔

٭٭٭٭٭


6/19/2021 12:45:04 PM