Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
دل میں بسا ہے ۔۔۔ الطاف حسین (تحریر: خان نوید قمر )
Posted on: 9/17/2013
Views:
2900
قائد تحریک الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر تحریر کیا گیا خصوصی مضمون
دل میں بسا ہے ۔۔۔ الطاف حسین
تحریر: خان نوید قمر
پاکستان سمیت دنیا بھر کی سیاسی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جب سیاسی جماعتوں اورا ن کے قائدین پر سختیاں سامنے آئیں تو وہ جماعتیں منتشر ہو گئیں۔ لیکن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جتنا تکلیف دہ وقت ایم کیو ایم نے دیکھا ہے، اس کی نظیر تاریخ میں کم کم دستیا ب ہے۔ جدوجہد کے پینتیس برسوں میں شاید ہی کوئی ایسا وقت رہا ہو جس میں اس جماعت کے خلاف سازشیں نہ ہو رہی ہوں۔ لیکن الطاف حسین کی قیادت کا درجہ کمال ہے کہ انہوں نے انتہائی صبر، استقامت اور برداشت کے ساتھ نہ صرف ان سازشوں کا مقابلہ کیا بلکہ کسی لمحے پر بھی اپنے حوصلے کو پست نہ ہونے دیا۔ ہر مشکل وقت میں میرے قائد کا یہ عزم رہا ہے کہ :
جھکے گا ظلم کا پرچم یقین آج بھی ہے
مرے خیال کی دنیا حسین آج بھی ہے
ہر مشکل وقت میں اپنے کارکنان اور عوام کو صبر کی تلقین کرتے رہے۔ قانون ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت کرتے رہے۔ گو کہ اس تحریک میں ایسی مائیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے لال گنوا دئیے اور وہ خاندان بھی موجود ہیں جو اپنے پیاروں کے انتظار میں آج بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لیے جو آوازیں اٹھتی ہیں، عدالتیں از خود نوٹس کے ذریعے انہیں بازیاب کرانے کے لیے کوشاں نظر آتی ہیں لیکن 90ء کی دہائی میں وہ 28نوجوان جو آج تک لاپتہ ہیں، ان کے بارے میں نہ تو کوئی از خود نوٹس سامنے آیا اورنہ ہی پاکستان کی سول سوسائٹی نے کوئی آواز بلند کی۔ اس سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ وہ نوجوان جو90ء کی دہائی سے لاپتہ ہیں اس سرزمین کے فرزند نہیں ہیں۔ ان تمام تر مشکلات کے باوجود حق پرستی کا یہ سفر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ ظلم کے کئی دور اس کی راہ میں آئے لیکن ہر دور کے بعد کاروان الطاف حسین کے اندر ولولے اور حوصلے کے ایک سمندر نے جنم لیا اور تحریک کو توانائی ملی۔ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کے اندر احتساب کا خود کار نظام موجود ہے اور اگر وہ کمزور پڑجائے تو قائد تحریک الطاف حسین اس میں مداخلت کرکے اس عمل کو مزید تیز کرتے ہیں اور تحریک میں ایک نئی روح پھونک دیتے ہیں۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ تمام تر واقعات و حالات کے باوجود صورتحال کتنی بھی پیچیدہ کیوں نہ ہو، قائد تحریک الطاف حسین حالات سے بے خبر نہیں رہتے اور اپنے بے مثال قائد ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تنظیمی معاملات ہوں یا سیاسی معاملات، انہیں درست سمت میں رکھتے ہیں۔ یہی وہ کلیہ ہے جس کے سبب 35برس گزر جانے کے باوجود اس کاروان میں تھکاوٹ کے آثار دور دور تک نظر نہیں آتے اور ایم کیو ایم نے اپنے مینڈیٹ کو نہ صرف مستحکم رکھا بلکہ اس میں اضافہ ہی نوٹ کیا گیا۔ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے لیے اس ضمنی انتخابات کے نتائج ایک طمانچہ ہیں۔ یہی وہ تمام تر حوادث ہیں جن کی بنیاد پر بغیر کسی تامل کے یہ کہاجاسکتا ہے کہ الطاف حسین کی شخصیت ایک مردِ آہن کی ہے کہ وہ جلا وطنی میں رہنے کے باوجود بھی یہ چومکھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اور ہر موڑ پر کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔ اس شخصیت کی خصوصیات کا درجہ عروج ہے۔ اور یہی کمی ہمیں پاکستان کی سیاسی قیادت میں نظر آتی ہے۔ اگر پاکستان کی سیاسی قیادت اپنے مقصد پر کاربند رہتے ہوئے اپنے قول و فعل کے اند رہم آہنگی پیدا کر لے تو پاکستان کو مسائل سے نکالاجاسکتا ہے۔ لیکن سر دست یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پاکستان کے سیاسی میدان میں قائد تحریک الطاف حسین کی شخصیت کا ثانی موجود نہیں۔ اور یہ وہ شخصیت ہے جو اپنے آہنی کردار سے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ایک ترقی یافتہ ملک اور قوم کو ایک باوقار قوم بنا سکتا ہے۔ *****
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us