پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ مہاجروں کا کھلادشمن ہے ۔ترجمان ایم کیوایم
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کاسرغنہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکوکچلنے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان آیاہے، ترجمان ایم کیو ایم
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کاسرغنہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہاہے
یہ رینجرز کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں اورنام پتے دے کرانہیں گرفتارکروارہاہے اورسرکاری ٹارچرسیلوں میں انہیں تشددکانشانہ بنوارہاہے
کراچی میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجاتارہااورمگر پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ دبئی میں بیٹھ کرعیاشیاں کرتارہا
پاک سرزمین ٹولے کا سرغنہ مہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کادوست اوررفیق بناہواہے ۔اس نے میرجعفرومیرصادق کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 19 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ مہاجروں کا کھلادشمن ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکوکچلنے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان آیاہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کاسرغنہ ایک طرف توایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہاہے اوردوسری جانب رینجرز کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں اورنام پتے دے کرانہیں گرفتارکروارہاہے اورسرکاری ٹارچرسیلوں میں انہیں تشددکانشانہ بنوارہاہے تاکہ انہیں ایم کیوایم چھوڑنے اور مہاجروں کے خلاف کام کرنے پر مجبورکیاجائے ۔ ترجما ن نے کہاکہ کراچی میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجاتارہااورمگر پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ دبئی میں بیٹھ کرعیاشیاں کرتارہا، اسے پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں کراچی میں مہاجروں کی گرتی ہوئی لاشیں نظرنہیں آئیں اورآج یہ شخص اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سوداکرکے مہاجروں اوران کی جماعت کوکچلنے کے ایجنڈے پر عمل کرنے آیاہے اورمہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کادوست اوررفیق بناہواہے ۔ اس شخص نے میرجعفرومیرصادق کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔ یہ ٹولہ چاہے کتنی سازش اورکیسے ہی اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرے ،یہ اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔