Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پارہ چنارمیں واقع امام بارگاہ پرہولناک دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، ندیم نصرت
Posted on: 3/31/2017
پارہ چنارمیں واقع امام بارگاہ پرہولناک دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، ندیم نصرت
دہشت گردی کا المناک واقعہ حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ندیم نصرت
پاکستان میں اہل تشیع افراد کو دہشت گردی اوربربریت کا نشانہ بناکر بانی پاکستان کی قربانیوں پر خط تنسیخ پھیراجارہاہے، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، کالعدم جہادی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ، ندیم نصرت
سیاسی وعسکری تجزیہ نگار، فرقہ پرست تنظیموں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم ظاہرکررہے ہیں ، ندیم نصرت
امام بارگاہوں ،مساجد اور بزرگان دین کے مزارات کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ندیم نصرت
بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے پارہ چنارمیں واقع امام بارگاہ پرہولناک دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ میں درجنوں بے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے پارہ چنارمیں واقع امام بارگاہ پر دھماکہ کوکھلی دہشت گردی اورسفاکی قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک بھرمیں مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے اس کے باوجودپارہ چنار میں واقع امام بارگاہ پردہشت گردی کا المناک واقعہ حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے اور پاکستان میں اہل تشیع افراد کو دہشت گردی اوربربریت کا نشانہ بناکر بانی پاکستان کی قربانیوں پر خط تنسیخ پھیراجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سفاک دہشت گردوں کے خلاف عملی کارروائی کرنے کے بجائے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی ، سیاسی وعسکری تجزیہ نگاروں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث فرقہ پرست تنظیموں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم ظاہرکیاجائے گا تو پھر بے گناہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کس طرح دی جاسکتی ہے ؟ انہوں نے کہاکہ جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے امام بارگاہوں ،مساجد اور بزرگان دین کے مزارات کو نشانہ بنارہے ہیں وہ مسلمان توکجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے سفاک عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ پارہ چنار میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے ،تمام مذاہب و مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے پارہ چنار میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہارکیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
*****
11/17/2025 3:32:15 PM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us