متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد کا بین الااقوامی شہرت یافتہ مایہ ناز کرکٹر اور قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی حنیف محمدکراچی کے مقامی اسپتال جا کر عیادت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
حنیف محمدنے قائدتحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
کراچی:۔۔۔یکم اگست2016
متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد نے بین الااقوامی شہرت یافتہ مایہ ناز کرکٹر اور قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی حنیف محمد کی کراچی کے مقامی اسپتال جا کر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ، فیض محمد اور سندھ میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن موجود تھے۔ مایاناز سابق کرکٹر حنیف محمد نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس مو قع پرحنیف محمدکے صاحبزادے شعیب محمدبھی موجودتھے۔