ایم کیوایم کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداکی برسی کل عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
19جون کے موقع پرکل بروز جمعہ شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائیںگی اور
شمعیں روشن کی جائیں گی
لندن وقت شام 4بجے رابطہ کمیٹی آن لائن براہ راست فاتحہ خوانی کرے گی ،پاکستان اوراوورسیزیونٹوںکے کارکنان شریک
ہوںگے
ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینرطارق جاوید کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میںفیصلہ
لندن … 18جون 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کاایک اجلا س آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قائم مقام کنوینرطارق جاوید کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 19جون 1992ء کے شہداکی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل بروزجمعہ19جون کے موقع پرء شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان اوراوورسیز کے یونٹوںکے زیراہتمام قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائیںگی، شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی جائیں گی اورتحریک کے شہدا کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے لندن وقت شام 4بجے رابطہ کمیٹی آن لائن براہ راست فاتحہ خوانی کرے گی جس میں پاکستان اوراوورسیزیونٹوںکے کارکنان شریک ہوںگے ۔فیصلے کے مطابق سوشل میڈیاپر 19جون 1992ء کے حالات اورمظالم کے واقعات کواجاگرکیاجائے گا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ہیش ٹیگ بھی جاری کیاجارہاہے جو #19thJuneDarkestDay ہے۔
٭٭٭٭٭