Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اسٹیبلشمنٹ نے بنگالیوں کی طرح مہاجروں کوبھی غدار قراردینے تہیہ کرلیا ہے، ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 4/11/2017
اسٹیبلشمنٹ نے بنگالیوں کی طرح مہاجروں کوبھی غدار قراردینے تہیہ کرلیا ہے، ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
حمودالرحمان کمیشن اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ، ندیم نصرت
سانحہ مشرقی پاکستان کے ذمہ داروں کو قبر سے بھی نکال کر ان کا ٹرائل کیاجائے ، ندیم نصرت
پاکستان میں پوچھا جانا چاہیے کہ نعرہ لگانا ہے بڑا جرم ہے یا پاکستان دولخت کرنا بڑا جرم ہے ، ندیم نصرت
اگر نعرے لگانے سے ملک بنتے تو آج کشمیر، پاکستان بن چکا ہوتا، ندیم نصرت
پاکستان کو دولخت کرنے والوں کوسزا دینے کے بجائے تمغے اورمراعات دی گئیں، ندیم نصرت
قربانی دینے والے مہاجروں کو ریڈ کراس کے 66 کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے کیلئے چھوڑ دیا گیا، ندیم نصرت
عذیربلوچ کے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے تعلقات تھے اور عذیربلوچ بھارت کیلئے کام کررہا تھا ، ندیم نصرت
بھارتی ایجنٹ عذیربلوچ کی سہولت کاری کے الزام میں نبیل گبول کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے سابقہ مشرقی پاکستان کے محب وطن بنگالیوں کی طرح پاکستان میں مہاجروں کوبھی غدار قراردینے تہیہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حمودالرحمان کمیشن اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور سانحہ مشرقی پاکستان کے ذمہ داروں کو قبر سے بھی نکال کر ان کا ٹرائل کیاجائے ، نبیل گبول سمیت بھارتی ایجنٹ عذیربلوچ کے تمام سہولت کاروں کوبھی قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر ندیم احسان اور مصطفی عزیزآبادی بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں وفاداری اورغداری کے سرٹیفیکٹ دینے والوں سے پوچھا جانا چاہیے کہ نعرہ لگانا ہے بڑا جرم ہے یا پاکستان دولخت کرنا بڑا جرم ہے ؟ 22 ، اگست کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے غلطی کا احساس ہوتے ہی اسی رات نازیبا نعرہ پر سول وملٹری قیادت اور قوم سے دومرتبہ تحریری معافی مانگی لیکن طاقت کے نشے میں بدمست سیکوریٹی فورسز نے 24 گھنٹے میں ایم کیوایم کے سینکڑوں دفاتر لوٹ مارکرکے سیل یا مسمار کردیئے اور سابقہ مشرقی پاکستان کے محب وطن بنگالیوں کی طرح پاکستان میں مہاجروں کوبھی غدار قراردینے تہیہ کرلیا ہے۔ پاکستان کو دولخت کرنے والوں کوسزا دینے کے بجائے تمغے اورمراعات دی گئیں جبکہ پاکستان کے دفاع کیلئے جان ومال کی قربانی دینے والے سابقہ مشرقی پاکستان کے مہاجروں کو ریڈ کراس کے 66 کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نعرے لگانے سے نہ تو ملک بنتے ہیں نہ ٹوٹتے ہیں ، اگر نعرے لگانے سے ملک بنتے تو آج کشمیر، پاکستان بن چکا ہوتا۔ کالم نگارحامد میراپنے کالم میں انکشاف کرچکے ہیں کہ سابقہ اسٹیبلشمنٹ نے مائنس تھری فارمولے کے تحت نواز شریف ، آصف زرداری اور الطاف حسین کو سیاست مائنس کرنے کا تہیہ کرلیا تھا اور اسی کے تحت تمام جواز بنائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح 1971ء میں بنگالیوں اورشیخ مجیب الرحمان کو سازش کے تحت غدار قراردیاگیا اسی طرح مائنس تھری فارمولے کے تحت سیاسی رہنماؤں کو غدار قراردیاجانا تھا ، میاں نوا زشریف اور آصف زرداری چونکہ فرزند زمین ہیں لہٰذا مائنس تھری فارمولا کامیاب نہ ہوسکا ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے جرائم میں ملوث جس بدکردار ، ضمیرفروش اورعوامی حمایت سے محروم شخص کو فارن پالیسی کی الف ، ب کا علم نہیں اسے ٹی وی چینل پر لاکر لاکھوں کروڑوں عوام کے ہردلعزیز قائد جناب الطاف حسین کے خلاف بکواس کرائی جارہی ہے ۔ کیا میڈیا کے مالکان اورمدیران کو اندازہ نہیں ہے کہ اس مسلسل خباثت کے کیا اثرات برآمدہوسکتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ سیکوریٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق عذیربلوچ کے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے تعلقات تھے اور عذیربلوچ بھارت کیلئے کام کررہا تھا ۔ عذیربلوچ نبیل گبو ل کا دوست ہے اورعذیربلوچ کو پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی براہ راست سرپرستی حاصل ہے ۔ نبیل گبول نے غیرملکی طاقتوں کے اشارے پر لیاری میں غریب بلوچوں ، کچھی برادری اورمہاجروں کا قتل عام کرایا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی ایجنٹ عذیربلوچ کی سہولت کاری کے الزام میں نبیل گبول کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ بعض عناصر نے ملک میں حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں اوران کی جانب سے حقائق کے بجائے خواہشات کی بنیاد پر غداری کے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کا کام ملک کی حفاظت کرنا ہے ، وہ ادارہ جس کا مہاجروں نے ہمیشہ احترام کیا ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فوج کی حمایت میں ملین مارچ کیا،لاکھوں عوام کے ساتھ کھڑے ہوکرفوجی افسران وجوانوں کوسیلوٹ پیش کیا لیکن بعض عاقبت نااندیشن فوجی افسران نے 1992ء کی طرح پورے ادارے کومہاجروں کے سامنے کھڑا کردیا۔ ماضی میں ایم کیوایم پر جناح پورسازش کا جھوٹا الزام لگا کر آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’سوری‘‘ کا بیان دیدیاگیالیکن مہاجروں کی حب الوطنی کا جنازہ نکالنے والوں کا کوئی کورٹ مارشل نہیں کیاگیا۔ سابق آئی جی پنجاب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ 92ء میں ایم کیوایم سے نکالے گئے لوگوں کو ایم آئی نے پنجاب میں پناہ دیکرحقیقی بنوائی ۔ ہمارا سوال ہے کہ کیا آئین اورحلف کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کا رومانس ہے لیکن بعض جرنیلوں نے قبضہ کرکے پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنادیا ہے ،جن کا تحریک پاکستان میں کوئی کردار نہیں ہے وہ بے شرمی کا مظاہرہ کرکے بانیان پاکستان اوران کی اولادوں کو غدار قراردے رہے ہیں ، قرارداد لاہور لکھنے والے سرظفراللہ خان احمدی جماعت سے تعلق رکھتے تھے لیکن پاکستان میں احمدیوں کاقتل عام کیاجاتاہے ، قراردادلاہور پیش کرنے والے ابوالقاسم فضل الحق بنگالی تھے لیکن بنگالیوں کوغدار قراریدیاگیا ، قائد اعظم محمد علی جناحؒ اثناء عشری شیعہ مسلک کے ماننے والے تھے لیکن پاکستان میں کھلے عام جلسے جلوسوں میں ’’شیعہ کافر، شیعہ کافر‘‘ کے نعرے لگائے جاتے ہیں اوراہل تشیع حضرات کو واجب القتل قراردیاجاتا ہے ۔ آج قیام پاکستان کیلئے ناقابل فراموش جانی ومالی قربانیاں دینے والے مہاجروں کو غدار قراردیاجارہا ہے ۔ پاکستان کے برصغیرکے کروڑوں مسلمانوں کی امیدوں کا مرکزبننا تھا مگراسے جہادیوں کا گڑھ بنادیاگیا ہے ، بزرگان دین کے مزارات پردھماکے کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک دشمن نہیں ہیں ، ملک دشمن وہ ہیں جنہوں نے ملک دولخت کیا اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو پناہ دیکرپاکستان کو عالمی سطح پربدنام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 162 اور163 کے تحت سیاسی جماعت کی سربراہی اور پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل ہیں، عمران خان، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرتے ہیں مگرفرزندزمین ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، سینیٹرفرحت اللہ بابر، فارن پالیسی پرآئی ایس پی آر کی مداخلت پر تنقید کریں ، آصف علی زرداری ، فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دیں ، عمران خان فوجی جرنیلوں کا پیشاب نکالنے کی بات کریں ، خواجہ آصف فوجی اورایجنسیوں کو گدھ قراردیں اور میاں نوازشریف بھی فوج کے خلاف زہراگلیں لیکن ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیاجاتاکیونکہ وہ فرزند زمین ہیں۔
*****
9/15/2024 12:49:47 AM
حکومت ججوں کی تعداد اورمدت ملازمت میں اضافے اور چیف جسٹس کی تقرری کے ط
...
14 Sep 2024
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکت
...
13 Sep 2024
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us