Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰واں سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا


متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰واں سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا
 Posted on: 7/25/2016
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰واں سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا
کنونشن کے تیسرے روز اختتامی سیشن میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے چیپٹرز نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں،نئے سال کیلئے مزید اہداف کا تعین اور انکے حصول کا روڈ میپ کا تعین کیا گیا۔
کراچی میں جاری متعصبانہ آپریشن ، ماورائے عدالت قتال سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرادد منظور کی گئی،انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل
واشنگٹن ڈی سی: ۲۵ جولائی ۲۰۱۶: 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰واں سالانہ کنونش واشنگٹن میں کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ کنونشن کے تیسرے روز اختتامی سیشن منعقد ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت فعال چیپٹرز، کنٹیکٹ کمیٹیز، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل، اور دیگر شعبہ جات نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ سال کیلئے نئے تنظیمی اہداف اور انکے حصول کے روڈ میپ کا تعین کیا جبکہ کراچی میں جاری متعصبانہ آپریشن ، ماورائے عدالت قتال سمیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف متفقہ قراداد بھی منظور کی گئی۔ اختتامی سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے بابر خان غوری، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن ذریں مجید ، سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی جنید فہمی، محفوظ حیدری، عارف صدیقی، شمیم صدیقی، کامران حیدر ، گل محمد اور عدنان نقوی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین سمیت کنونشن میں شریک کارکنان و ذمہ داران نے شرکت کی۔سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کنونشن اور وہائٹ ہاؤس پر ہونے والے عظیم الشان مظاہرے کے کامیاب انعقاد پر تمام چیپٹر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کنونشن کمیٹی، مظاہرہ کمیٹی، اور واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کو شاندار انتظامات پر بھرپور خراج تحسین اور شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک کا امریکہ کا اکتوبر میں متوقع دورہ یقیناًہمارے لئے بے تحاشہ خوش نصیبی ہے۔ قائد تحریک کے دورے کے دوران ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان و ذمہ داران کو قائد کی فکر کو براہ راست سمجھنے اور سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ انھوں نے تمام چیپٹرز سے کہا کہ وہ قائد تحریک کے دورہ امریکہ کے حوالے سے انکے بھرپور استقبال کیلئے تجاویز دیں تاکہ قائد تحریک کے دورہ امریکہ کویادگار بنایا جا سکے اور اسکے ساتھ ساتھ قائد تحریک کی تحریکی مصروفیات و فکری نشستوں کی تفصیلات بھی طے کی جاسکیں گی۔ اختتامی سیشن میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مظاہرہ کمیٹی، کنونشن کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور مجلہ کمیٹی کو انکی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فراداََ فرداََ شاباش دی اور انکے بہترین ٹیم ورک پر یادگاری شیلڈز بھی دی گیءں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار بابر غوری اور محترمہ زرین مجید نے بھی شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کی۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے اظہار خان، عرفان جمالی، مطلوب زیدی سمیت تمام کارکنان کو بطورمیزبان چیپٹر انکے شاندار انتظامات پر خصوصی شاباش اور خراج تحسین پیش کیا ۔ ایم کیو ایم واشنگٹن چیپٹڑ کے انچارج اظہار احمد نے بطور میزبان کنونشن میں شرکت اور کنونشن کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

4/16/2024 1:59:14 PM