Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا


ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
 Posted on: 8/24/2026

ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا
 کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی جانب سے چوراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات پریوم عزم وفاکے بینرزاورپوسٹرز لگائے گئے
”بھائی تیراساتھ……تاحیات ، تاحیات“،  ”قائدتیراساتھ……تاحیات، تاحیات“
شہیدوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی، شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی
یوم عزم وفاکے موقع پر ایم کیوایم کاایک طویل دورانیہ کالائیوپروگرام کیاگیا 

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ایم کیوایم کی جانب سے ”یوم عزم وفا“ زبردست جوش وخروش سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کی جانب سے شہر کے چوراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات پریوم عزم وفاکے بینرزاورپوسٹرز لگائے گئے۔جن پر ”بھائی تیراساتھ……تاحیات ، تاحیات“،  ”قائدتیراساتھ……تاحیات، تاحیات“لکھاتھا۔
اس کے علاوہ مختلف پوسٹرزبھی لگائے گئے تھے جن پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تصاویرتھیں۔ یوم عزم وفاکے سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے یاسین آبادکے شہداقبرستان پر شہیدوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اورسخی حسن قبرستان میں ایم کیوایم کے شہید رہنماشہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ 
 یوم عزم وفاکے موقع پر ایم کیوایم کاایک طویل دورانیہ کالائیوپروگرام کیاگیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے آرگنائزرزنے اظہارخیال کیا، شرکاء نے 22  اگست 2016ء کوپیش آنے والے ناقابل فراموش  واقعات، ایم کیوایم کے بعض سینئرارکان کی جانب سے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے لاتعلقی، تحریک سے غداری کرنے کے عمل اور ایم کیوایم کے خلاف شروع کئے جانے والے ریاستی آپریشن کے ایک نئے مرحلے اوراس کے دوران ظلم وبربریت کے واقعات کوبیان کیا، اس کے بارے میں وڈیوزاورتصاویر دکھائیں گئیں۔ تمام تحریکی ذمہ داران نے اس موقع پر بانی وقائدجناب الطا ف حسین سے ایک بارپھر تجدیدعہدوفاکیا۔
 ایم کیوایم کی سوشل میڈیاکی جانب سے یوم عزم وفاکے حوالے سے مختلف پوسٹرزکااجراء کیاگیا جبکہ سوشل میڈیاپر ایک خصوصی ہیش ٹیگ#یوم_عزم_وفا_22_اگست بھی جاری کیاگیاجس نے ٹرینڈکیا۔ 


8/25/2026 10:32:26 AM