Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بلوچستان کے علاقے سوراب میں 11 اگست کو بلوچوں پرجیٹ طیاروں سے جوبمباری کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سفاکیت ہے، سراسر ظلم ہے، بربریت ہے،
Posted on: 8/13/2026
بلوچستان کے علاقے سوراب میں 11 اگست کو بلوچوں پرجیٹ طیاروں سے جوبمباری کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سفاکیت ہے، سراسر ظلم ہے، بربریت ہے،
#SurabMassacre
#BalochistanBleed
یہ بمباری فرعونیت ہے، ہامانیت ہے، شدادیت ہے، خداظلم کرنے والوں کی رسی کھینچے اورمظلوم بلوچوں کے ساتھ انصاف کرے۔ جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے 30 سے زائد معصوم بچوں، خواتین اوربزرگوں کو شہید کردیاگیا لیکن قوم سے جھوٹ بولاجارہا ہے کہ دہشت گرد بم بنارہے تھے اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ یہی عمل آپ نے افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے قائم اسپتال پر فضائی حملہ کرکے کیاتھا اور کہتے رہے کہ ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کی فیکٹری پر حملہ کیاہے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چھ ماہ کی تحقیقات کرکے آپ کے بیانئے کو غلط قراردیدیا۔ ایک طرف یہ کہاجارہاہے کہ عسکریت پسند بم بنارہے تھے، آپریشن ہوااوردہشت گردمارے گئے، میں سوال کرتاہوں کہ کیاآپ کے پاس اطلاع تھی کہ دھماکہ ہونے والا ہے؟ آخر اس کہانی سے کس کس کوبیوقوف بنایاجائے گا، جبکہ علاقے کے لوگ کہتے ہیں کہ وہاں گھروں پر متعدد دھماکے ہوئے اس کاواضح مطلب ہے کہ وہاں بمباری ہوئی، پاکستان کے حکمراں اورعسکری ادارے ہوش کے ناخن لیں،اس وقت بلوچستان، کشمیراور خیبرپختونخوا میں بے گناہ لوگوں کو ماراجارہا ہے، KPK میں ڈرون حملوں میں معصوم بچے مارے جارہے ہیں، ملک کا ہرشہری غمزدہ اورماتم کناں ہے، بلوچستان میں فضائی حملوں میں بے گناہ انسان مارے جارہے ہیں، خدارا یہ ظلم بند کرواور یادرکھو کہ جتنا ظلم کروگے اتنی ہی شدت سے نفرت کی آگ بھڑکے گی اورظلم کے خلاف مزاحمت ہوگی۔ میں اہلِ پنجاب سے یہ کہوں گاکہ خداراا بلوچوں کو ملک دشمن کہہ کرانہیں مارنے کی باتیں نہ کریں، یہ تاریخی حقائق ہیں کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ نہیں تھا اوربلوچستان پر فوج کشی کرکے قبضہ کیاگیا تھا اوربلوچ عوام اس ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عوام بلوچستان، کشمیراور خیبرپختونخوا میں ہونے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھائیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جشن آزادی کے موقع پرایک طرف پاکستان کے عوام کولاشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں اوردوسری طرف رقص وسرور کی محافل سجائی جارہی ہیں، بلوچوں کی لاشوں پر جشن منانے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے۔ ٹیلی ویژن بند رکھنے کی اپیل: پاکستان کے عوام سے دردمندانہ اپیل کروں گا کہ اپنے ہم وطن مظلوموں سے اظہاریکجہتی اور معصوم لوگوں کی شہادتوں کے سوگ میں احتجاجاً کچھ گھنٹوں کیلئے اپنے اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن اس طرح بند رکھیں، کراچی سے خیبر، بلوچستان کی وادیوں سے کشمیر، ہزاروال اورگلگت بلتستان تک ٹیلی ویژن بند رکھیں یا پروگرام بناکر پورے پاکستان میں شام 7 بجے سے 9 بجے تک اپنے اپنے گھروں کی لائٹس بند کرکے بلیک آؤٹ کریں اوراپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ مظلوم بلوچوں، پختونوں، کشمیریوں اوردیگر مظلوموں کو اپنا ہم وطن سمجھیں اورسوچیں کہ خدانخواستہ اگر کسی کے گھرمیں کوئی وفات پاجائے تو کیا وہ ٹیلی ویژن پر ڈرامے دیکھے گا؟ حقوق کی آواز بلند کرنے پر تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوران کی جماعت کو غدار اورملک دشمن قراردیا جارہاہے،ملک بھرکے عوام عمران خان کیلئے بھی آوازاٹھائیں۔ پرامن احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف یا کوئی بھی جماعت پروگرام دے گی تو ایم کیوایم ان کاغیرمشروط ساتھ دے گی۔ میں پاکستان عسکری اداروں سے اپیل اورمطالبہ کرتاہوں کہ پاکستان کے مظلوم عوام پر ظلم وستم کاسلسلہ بند کیاجائے، یہ عمل ملک کے مستقبل کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ یہ 40 یا60 کی دہائی کازمانہ نہیں ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ظلم وستم کے سلسلے کوچھپایاجاسکے، یہ سوشل میڈیا کازمانہ ہے اورسوشل میڈیا ہر جھوٹے بیانیے کاتوڑکردیتا ہے۔ میں دعاکرتاہوں کہ خدااس بمباری میں شہیدہونے والے معصوم بچے،بچیوں، عورتوں اورمردوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 447ویں فکری نشست سے خطاب 13، اگست2026ء
8/16/2026 11:16:16 AM
نظام تبدیل کئے بغیرملک بہتر نہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
...
16 Aug 2026
یہ کیسی آزادی ہے؟
...
15 Aug 2026
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us