تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں
الطاف حسین
میرے پشتون بھائیو!
پشتون تحفظ موومنٹ(PTM)کے سربراہ منظورپشتین نے اپیل کی کہ 11 اکتوبر2024ء کوپشتونوں کے تمام قبائل کاگرینڈقومی جرگہ منعقد ہورہاہے اورانہوں نے اس جرگے میں تمام پشتونوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ لہٰذا میں پشاور، سوات ، مالاکنڈسمیت خیبرپختونخواکے قبائلی علاقوں،بلوچستان اورکراچی میں موجود اپنے پشتون ساتھیوں کوہدایت کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں گرینڈ قومی جرگے میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پشتونوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ 26ستمبرکو شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں گولہ باری کی گئی اورپورا بازارتباہ کردیاگیاجس میں نہ صرف دکانیں تباہ ہوئیں بلکہ مویشی منڈی میں موجود درجنوں مویشی بھی زندہ جل گئے ۔ ان حالات کی وجہ سے عام پشتونوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔
میں، پختونخوااوربلوچستان سمیت ملک بھرمیں موجود تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے اس گرینڈ قومی جرگہ یاقومی عدالت میں لازمی طورپربھرپور تعداد میں شرکت کریں اورسب ملکر جراتمندانہ فیصلہ کریں۔ میں پشتونوں کوآگاہ کرناچاہتاہوں کہ اس جرگہ کے انعقاد کوروکنے کے لئے جوبھی سازشیں کی جائیں توان سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔
الطاف حسین