Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیو ں کی تنظیم محبان پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ تشکرمنایا گیا


سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیو ں کی تنظیم محبان پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ تشکرمنایا گیا
 Posted on: 8/3/2024 1
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیو ں کی تنظیم محبان پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ تشکرمنایا گیا
 تقریب میں محبان پاکستان کے کارکنوں اوران کی فیملیز کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت 
 اجتماع سے محبان پاکستان کے سینئرذمہ داروں کا اظہارخیال ،شرکاء کوہفتہ تشکرکی مبارکبادپیش کی
 اجتماعی طورپرنفل شکرانہ اداکئے گئے۔مہمانوں کی تواضع حلیم سے کی گئی
 تقریب میں بعض مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا

ریاض…3  اگست2024ئ
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیو ں کی تنظیم محبان پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ تشکرمنایا گیا جس میں محبان پاکستان کے کارکنوں اوران کی فیملیز نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء میں نوجوانوںکے ساتھ ساتھ بزرگوں، خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ہال کوجناب الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویراورپرچموںسے سجایا گیا تھا۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا  ۔ ہفتہ تشکرکے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے محبان پاکستان کے سینئرذمہ داروں نے اظہارخیال کیا اورشرکاء کوہفتہ تشکرکی مبارکبادپیش کی۔قبل ازیں اجتماعی طورپرنفل شکرانہ اداکی گئی۔ اس اجتماع سے جناب الطاف حسین نے فون پر خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے آغاز میں شرکاء نے زوردار نعروں ،تالیوں اورخوبصورت ترانوں کے ذریعے جناب الطاف حسین کا استقبال کیا ۔ جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء کوہفتہ تشکر کی مبارکبادپیش کی اوران کے جذبوں کو سراہا۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران شرکاء اپنے جوش و خروش کااظہارکرتے رہے۔ تقریب میں شریک بعض مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیااوراپنے مخصوص فن اورخوبصورت گیتوں کے ذریعے شرکاء کومحظوظ کیاجسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پرمہمانوں کی تواضع حلیم سے کی گئی۔


10/7/2024 11:41:04 PM