Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیاجائے۔الطاف حسین


 انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/13/2024
 انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیاجائے۔الطاف حسین
انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی کرکے عوام کے مینڈیٹ کوبوٹوںسے کچلاگیاہے
 یہ عمل سانحہ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانے کی کوشش ہے،یہ عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے
 صدرپاکستان انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیکر پاکستان کوبچا ئیں
 اقوام متحدہ کی ٹیموں اور مبصرین کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائیں، اگران انتخابات میں میرے حمایت یافتہ امیدوار ہارگئے تومیں سیاست سے علیحدہ ہوجاؤںگا
لندن…13  فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کے جرنیلوں نے 8 فروری کے انتخابات میں جس طرح بڑے پیمانے پردھاندلی ،جیری مینڈرنگ اورmanipulation کی ہے اورعوام کے مینڈیٹ کوبوٹوںسے کچلاہے اس نے 1970ء کے انتخابات کے نتائج کی یاد تازہ کردی ہے اوریہ عمل سانحہ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانے کی کوشش ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ انتخابات میں جماعتوں کی جیت جعلی ہے، ان انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیاجائے۔جناب الطاف حسین نے الیکشن کے نتائج کے معاملے پر سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کے انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی اورجیری مینڈرنگ کرکے نہ صرف عوام بلکہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑاظلم کیاگیاہے اوریہ ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے صدرکوچاہیے کہ وہ جرات وہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اختیارات کااستعمال کریں اور انتخابات کے نتائج کوکالعدم قراردیکر پاکستان کوبچانے کاعمل کریں۔ اگر پاکستان کے صدرمملکت اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 8  فروری کے انتخابات کوکالعدم قرارنہیں دیا اوراگرمستقبل میں ملک کی بقاء کوکوئی نقصان پہنچا تو آپ بھی اس میں برابر کے ذمہ دارہوںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایساکبھی نہیںہواکہ الیکشن کمیشن کے پریزائڈنگ افسران سے لوگ فوج کی موجود گی میں بیلٹ پیپرز کی بکس چھین کرلے جائیں اورپھرجعلی ووٹ ڈال کر بوریوں میں بھرکرپولنگ اسٹیشنز میں لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا نے دیکھاکہ ملک بھر میں اس مرتبہ پولنگ اسٹیشنوںپر عوام کابہت رش تھا، ہرشہرمیں لوگ لاکھوں کی تعدادمیں ووٹ ڈالنے نکلے، انہوں نے ووٹ ڈالے ، دوسری طرف کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں اس مرتبہ الطاف حسین کی ایم کیوایم نے انتخابات کابائیکاٹ کرنے کے بجائے وفاپرست آزاد امیدوارکھڑے کئے اورعوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں کامیاب بنائیں۔دنیانے یہ دیکھا کہ میری اپیل پر کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام جو اس سے پہلے میری اپیل پر الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کرتے تھے اورپولنگ اسٹیشنز پر سناٹارہتاتھا اورفوج کی تشکیل کردہ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی بہت تھوڑے ووٹ لے پاتے اور بری طرح شکست کھاتے ، اس مرتبہ جب ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے آزاد امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا تو کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں عوام باہر نکل آئے، ہمارے حمایت یافتہ آزاد امیدواروںکی گرفتاریاں شروع کردی گئیں،اس کے باوجودکراچی اوردیگرشہروں میںلاکھو ں کی تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچے اورہمارے امیدواروںکوووٹ دیے ۔ اس زبردست ٹرن آؤٹ کے بعد ایک طرف کراچی اوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی یقینی نظرآرہی تھی اوردوسری طرف عمران خان کی تحریک انصاف کی ، ووٹوں کی گنتی ہوناشروع ہوئی توہرجگہ پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار جیت رہے تھے، میڈیاپرکراچی کے کئی حلقوں کے غیرسرکاری نتائج بھی دکھاناشروع کردیے جن کے مطابق ایم کیوایم کے حمایت یافتہ آزاد امیدواردوسروںسے آگے تھے۔یہ دیکھ کرفوجی اسٹیبلشمنٹ حرکت میں آگئی اوراس نے پورے ملک میں ایک طرف عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو زبردستی ہرانے کیلئے نتائج تبدیل کرانے شروع کردیے اوردوسری طرف کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی نتائج تبدیل کرادیے،فوج کی جانب سے میڈیاکوبھی سختی سے ہدایت کردی گئی کہ وہ آزادامیدواروں کی کامیابی کے اعلانات نہ کریں۔ الیکشن کمیشن کوبھی نتائج جاری کرنے سے روک دیاگیااورپھرایک منظم منصوبہ بند ی کے ذریعے ہرشہر میں نتائج تبدیل کرادیے گئے اورصبح کوہارنے والوںکوکامیاب اورکامیاب ہونیو الے امیدواروںکوہرادیاگیا۔ کراچی میں بھی نتائج میں کھلی دھاندلی اورجیری مینڈرنگ کرکے فوج کی تشکیل کردہ ایم کیوایم پاکستان کو کئی نشستوںپر کامیاب قراردیدیاگیا۔لیکن خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے اس دھاندلی اورنتائج میں تبدیلی کے خلاف انتہائی سنگین ردعمل شروع ہواتووہاں کے امیدواروںکو اس طرح نہیں ہرایاجاسکاجیسے کراچی،حیدرآباد اورسندھ اورپنجاب کے دیگرشہروں میں نتائج تبدیل کرکے ہرایاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان انتخابات میں اس قدربڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے اوراس قدر ڈھٹائی سے نتائج تبدیل کئے گئے ہیںکہ نہ صرف تمام غیرملکی میڈیانے اس دھاندلی کی رپورٹس نشر کی ہیں بلکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یورپی یونین اورتمام مغربی ممالک ان الیکشن کوفراڈ الیکشن قراردے رہے ہیں اور نتائج کوبھی دھاندلی اور جعلسازی پر مبنی قراردے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ یہ نتائج بوگس ہیں، جعلی ہیںاورجواس کامیابی پر جشن منارہے ہیں، ان کی جیت جعلی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی ٹیموں اور مبصرین کی نگرانی میں پاکستان میں دوبارہ الیکشن کرائیں، اگران انتخابات میں میرے حمایت یافتہ امیدوار ہارگئے تو میں سیاست سے علیحدہ ہوجاؤںگا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہم دھاندلی کے مزیدثبوت دکھائیںگے اورجن جماعتو ں کوکام کرنے کی اجازت ہے وہ ثبوت وشواہد کے ساتھ الیکشن ٹریبیونلز اور عدالتوںمیں بھی اپنامقدمہ ضرور پیش کریںگے۔ جناب الطاف حسین نے کراچی، حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص، نوابشاہ اورسندھ کے دیگرشہروں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے الطاف حسین کی اپیل پر وفاپرست امیدواروںکو ووٹ دیے، آپ ان جعلی نتائج سے ہرگزمایوس نہ ہوں، آپ ہارے نہیں بلکہ جیتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے الیکشن کے سلسلے میں دن رات کام کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی سمیت تمام اراکین رابطہ کمیٹی کوانکے نام لے لیکرشاباش ،خراج تحسین اوراپناپیارپیش کیا۔انہوں نے الیکشن سیل کے انچارج ڈاکٹرندیم احسان، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، تمام اوورسیزیونٹو ں کے ذمہ داران سمیت تمام وفاپرست کارکنوںکوبھی زبردست خراج تحسین اوراپناپیار پیش کیا۔ 

5/2/2024 8:44:33 PM