Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کینیڈین حکومت کی جانب سے کراچی اوردیگر شہروں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو ان شہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت تشویشناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

  کینیڈین حکومت کی جانب سے کراچی اوردیگر شہروں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو ان شہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت تشویشناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/7/2024 1

 کینیڈین حکومت کی جانب سے کراچی اوردیگر شہروں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو ان شہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت تشویشناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 حکومت پاکستان کراچی اوردیگر علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ رابطہ کمیٹی
لندن …  7  جنوری 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کینیڈاکی حکومت کی جانب سے  کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو کراچی اور دیگرشہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے بارے میں کینیڈین حکومت کی اس تازہ ترین ٹریول ایڈوائزر ی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں میں شدیداضطراب پایاجاتا ہے لہٰذا حکومت پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کراچی اور دیگرشہروں میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرے۔ رابطہ کمیٹی نے شہریوںسے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گردوپیش پر نظررکھیں اورمحتاط رہیں۔ 
٭٭٭٭٭

9/7/2024 9:42:33 AM