Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی میں 9، جولائی2023ء کوریلی نکالنے پرکمسن بچوں سمیت ایم کیوایم کے مزید 8 گرفتارشدہ کارکنان وہمدردوں کو جیل منتقل کردیاگیا


 کورنگی میں 9، جولائی2023ء کوریلی نکالنے پرکمسن بچوں سمیت ایم کیوایم کے مزید 8 گرفتارشدہ کارکنان وہمدردوں کو جیل منتقل کردیاگیا
 Posted on: 8/1/2023 1
کورنگی میں 9، جولائی2023ء کوریلی نکالنے پرکمسن بچوں سمیت ایم کیوایم کے مزید 8 گرفتارشدہ کارکنان وہمدردوں کو جیل منتقل کردیاگیا
ان تمام گرفتارشدگان کو گزشتہ روز کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کے حوالے کرکے انکی گرفتاری 31جولائی2023ء کو ظاہرکی گئی
 کمسن طہام عامر،شہزادعلی اوردیگر افراد کی مسنگ پرسنز کی پٹیشن پہلے ہی 
عدالت عالیہ سندھ میں زیرالتواء تھیں
31، جولائی اور یکم اگست کو ایم کیوایم کے 64 کارکنان وہمدردوںکی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی
 جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذوالفقار سانگی نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کردیے جس کی سماعت 3، اگست2023ء کو ہوگی

لندن۔۔۔یکم اگست2023ئ
کورنگی میں 9، جولائی2023ء کوریلی نکالنے پرکمسن بچوں سمیت ایم کیوایم کے مزید 8 گرفتارشدہ کارکنان وہمدردوں کو جیل منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کمسن بچوں طہام عامر اور شہزادعلی سمیت ایم کیوایم کے8 کارکنان وہمدردوں کو 9، جولائی2023ء کو گرفتارکیاگیا تھا تاہم ان تمام گرفتارشدگان کو گزشتہ روز کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کے حوالے کرکے انکی گرفتاری 31جولائی2023ء کو ظاہرکی گئی۔واضح رہے کہ کمسن طہام عامر، شہزادعلی اوردیگر افراد کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا تھا اور ان سب کی مسنگ پرسنز کی پٹیشن پہلے ہی عدالت عالیہ سندھ میں زیرالتواء تھیں جبکہ ان گرفتارشدگان میں بعض افراد کو 9، جولائی 2023ء یعنی کورنگی میں نکالی جانے والی ریلی سے قبل گرفتارکیاگیا تھا۔ ان 8 گرفتار شدگان کو آج سٹی کورٹ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا اور بعدازاں جیل منتقل کردیاگیا۔
 مزید برآں 31، جولائی اور یکم اگست2023ء کو ایم کیوایم کے 64 کارکنان و ہمدردوںکی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی دورکنی بنچ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذوالفقار سانگی نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کردیے ہیںجس کی سماعت  3 ،اگست 2023ء کوہوگی ۔عدالت میںایم کیوایم کے گرفتارشدہ کارکنان کی پیروی جوہرعابد ایڈوکیٹ ، سعدیہ غوری ایڈوکیٹ اورادریس علوی ایڈوکیٹ نے کی۔ 
٭٭٭٭٭


4/29/2024 12:51:48 PM