Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑوکے بھائی اور بھتیجے کے قتل کو دہشت گردی کانتیجہ کہہ کراپنی جان نہیں چھڑا سکتے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


بلاول زرداری رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑوکے بھائی اور بھتیجے کے قتل کو دہشت گردی کانتیجہ کہہ کراپنی جان نہیں چھڑا سکتے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 7/26/2023
بلاول زرداری رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑوکے بھائی اور بھتیجے کے قتل کو دہشت گردی کانتیجہ کہہ کراپنی جان نہیں چھڑا سکتے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
سندھ میں 17 برسوںسے بلاول زرداری کی حکومت ہے
  اسلم ابڑو کے بھائی اوربھتیجے کاقتل قابل مذمت ہے ۔کراچی میں جرائم کی واردتیں روزکا معمول ہیں، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے
سندھ میںامن وامان کی تباہ کن صورتحال کی پوری ذمہ داری بلاول، پیپلزپارٹی اوران کی حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے
 بلاول کواپنی حکومت کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دیدینا چاہیے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کابیان
لندن …  26  جولائی 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اوربھتیجے شہریار اکرم سمیت تین افراد کے قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیرخارجہ بلاول زرداری کاواقعہ کے دو گھنٹے بعد ہی اسے دہشت گردی کانتیجہ قرارد ے دینا حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگردوگھنٹے میں ہی بلاول زرداری اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ یہ واقعہ دہشت گردی کانتیجہ ہے توپھر وہ قوم کو بتائیں کہ اس دہشت گردی میں کونسے دہشت گردملوث ہیں، انہیں کس نے قتل کیا ہے اورقاتلوں کی گرفتاری کے لئے بلاول کی حکومت سندھ نے اب تک کیاکیا؟مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ بلاول زرداری وفاقی حکومت کے پارٹنر ہیں ، ملک کے وزیرخارجہ ہیں اورصوبہ سندھ میں گزشتہ 17 برسوںسے بلاشرکت غیرے بلاول زرداری کی حکومت قائم ہے ۔ لہٰذا بلاول زرداری اس واقعہ کو دہشت گردی کانتیجہ قرار دیکرنہ ہی اپنی حکومت کی ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوسکتے ہیں اورنہ ہی اپنی حکومت کی ناکامی پر پردہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ کراچی کے شہری ہی نہیں بلکہ سندھ کابچہ بچہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی سندھ میں برسراقتدارآئی ہے ، سندھ میں ڈکیتی، اغوابرائے تاوان اور لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوجاتی ہیں۔ کئی برسوںسے ایک طرف کراچی میں ڈکیتیوںاوراسٹریٹ کرائمز کی واردتیں روزمرہ کامعمول بنی ہوئی ہیں، معمولی مزاحمت پر بھی شہریوں کو گولیاں ماری جارہی ہیں، دوسری جانب اندرون سندھ کے شہروں میں ڈاکوؤں کامکمل راج ہے اورشہریوں کو تاوان کیلئے اغواکیاجارہاہے ،پوری پوری بستیوںپرحملے ہورہے ہیں لیکن بلاول زرداری نے اس بدامنی پر کبھی مذمت کے دولفظ نہیں کہے۔بلاول کی نام نہاد جمہوری حکومت کے دور میں کورنگی میں پرامن ریلی نکالنے پر تو کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے ، انہیں غیرقانونی طورپرنظربند کیاجارہاہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے 70سالہ بزرگ آفتاب بقائی تک کو گرفتار کرلیا لیکن ڈ کیتی ، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو اور اسٹریٹ کرمنلز دندناتے پھر رہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ بلاول زرداری اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے سمیت تین افراد کے قتل کودہشت گردی کانتیجہ کہہ کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتے ۔آج کراچی اورصوبہ سندھ میںامن وامان کی جوتباہ کن صورتحال ہے اس کی پوری ذمہ داری بلاول زرداری، پیپلزپارٹی اوران کی حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے ۔لہٰذا بلاول زرداری اپنی حکومت کی ناکامی کوچھپانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیکر عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔ انہیں اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے حکومت سے استعفیٰ دیدینا چاہیے ۔ 


9/17/2024 3:33:59 PM