Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرا چی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


کرا چی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 7/15/2023

کرا چی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
  مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں، عہدیداروں ،خواتین اوربچوں کی شرکت  
 مظاہرے میں کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی،اراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا، ارشد حسین، سفیان یوسف، سی ای سی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم UKکے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، جوئنٹ آرگنائزر حفیظ احمد ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کی شرکت 
  ''رہا کرو…رہا کرو …کارکنوں کو رہا کرو ''مظاہرین کے زوردارنعرے
مظاہرے کے اختتام پروزیراعظم شہبازشریف کے نام ایک عرضداشت بھی پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کوپیش کی گئی
 ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیاجائے، وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل

لندن …15 جولائی 2023ئ
کرا چی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں،چھاپوں اور جبری گمشدگیوںکے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام آج لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں، عہدیداروں اوران کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ارشد حسین، سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، جوئنٹ آرگنائزر حفیظ احمد ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین میںخواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی شریک تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچم، بانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اورمختلف پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر کراچی میں گزشتہ چند روز کے دوران پولیس ورینجرزکے چھاپوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورریاستی مظالم کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین نے گرفتارکئے جانے والے بزرگ رہنما آفتاب بقائی، دیگر کارکنوں اورماورائے عدالت قتل کئے جانے والے شہیدکارکنوں کی تصاویربھی اٹھارکھی تھیں۔ مظاہرین وقفے وقفے سے ''رہا کرو…رہا کرو …کارکنوں کو رہا کرو ''…''بند کرو، بندکرو… چھاپے گرفتاریاں بند کرو'' … '' آفتاب بقائی کو …رہاکرو '' …'' بند کرو، بندکرو…مہاجروں پر ظلم بند کرو '' …We want justice, Stop killing Mohajirs, Wake up...wake up...UN Wake up, 
'' مخبرقومی موومنٹ …مردہ باد '' …''  غداروں پر… لعنت ''، مہاجروں کے دل کا چین …الطاف حسین، الطاف حسین ''  ''ہر مظلوم کے دل کاچین  …الطاف حسین، الطاف حسین '' ،  '' ہرظلم کے خلاف …الطاف ، الطاف  '' اوردیگرنعرے لگاتے رہے ۔ پاکستان ہائی کمیشن کاپورا علاقہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورریلی کے دیگر شرکاء کے نعروںسے گونجتارہا۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ارشد حسین، سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ ، جوئنٹ آرگنائزر حفیظ احمد ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور خاتون کارکن سمیت دیگر افراد نے بھی اظہار خیال کیااورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورریاستی مظالم پراظہار مذمت کیا۔مظاہرے کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان اورایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزرسہیل خانزادہ اوردیگر ارکان پر مشتمل وفد نے ایم کیوایم کے رہنماؤںاورذمہ داروںاورمظاہرین کے دستخطوںسے ایک عرضداشت بھی پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کوپیش کی۔
  وزیراعظم شہبازشریف کے نام پیش کی گئی ا س پٹیشن میں 9جولائی 2023ء کو کورنگی کی ریلی کے بعد ایم کیوایم کے خلاف شروع کئے جانے والے کریک ڈاؤن پر اظہار مذمت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ ایم کیوایم کے خلاف ظالمانہ کریک ڈاؤن بند کیاجائے ،کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، ٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروںسے گرفتارکئے گئے تمام کارکنوںاورہمدردوں کوفی الفور رہاکیاجائے اورچھاپوں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے۔ 

٭٭٭٭٭



5/4/2024 5:26:33 AM