Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کازبردست خراج تحسین


 بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کازبردست خراج تحسین
 Posted on: 1/15/2023
 بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کازبردست خراج تحسین
 کامیاب اوربھرپور بائیکاٹ قائدتحریک الطاف حسین کے اصولی مؤقف کی فتح ہے۔رابطہ کمیٹی
 تمام تر ریاستی مظالم، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوںاورجبرکے تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود مہاجر اور تمام مظلوم عوام آج بھی بانی وقائدجناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کل بروز پیر لندن وقت شام 4 بجے اورپاکستان وقت رات 9بجے تفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی
 خصوصی نشریات کرنے پر '' وی آر الطافسٹ '' کی ٹیم کو مبارکباد 

لندن  …  15  جنوری 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپیل پر آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ یار کے وفاپرست عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں را بطہ کمیٹی نے کہاکہ بانی وقائدجناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں اورگھروں میں رہیں۔آج کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوالہ یار میں وفاپرست مہاجروںسمیت تمام حق پرست عوام نے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی اپیل پر ان بلدیاتی انتخابات کابھرپوربائیکاٹ کیا اوروہ گھروں میں رہے ،تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ ویران اورگلیاں سنسان رہیں 
جس کے نتیجے میں پولنگ کاٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔اس شاندار بائیکاٹ پر ہم تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں،بچوںاورتمام مظلوم عوام کوزبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیاب اوربھرپور بائیکاٹ بانی وقائدجناب الطاف حسین کے مؤقف کی فتح ہے اوراس بات کاکھلاثبوت ہے کہ تمام ریاستی مظالم، جبر وتشدد، وفاپرست کارکنوںکی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوںاورجبرکے تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود مہاجر اور تمام مظلوم عوام آج بھی بانی وقائدجناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غداروں کے مشترکہ ٹولے کو بھی بری طرح مسترد کرنے پرشہری سندھ کے عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروںسمیت تمام باضمیرعوام نے اپنے ظرف وضمیر کاسوداکرنے والوںکابھی بھرپوربائیکاٹ کیاہے جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کئی گھنٹوں طویل خصوصی نشریات کرنے پر '' وی آر الطافسٹ '' کی ٹیم کوزبردست مبارکباد پیش کی ہے۔ 
رابطہ کمیٹی اس حوالے سے کل بروز پیر لندن وقت شام 4 بجے اورپاکستان وقت رات 9بجے تفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی۔ 
٭٭٭٭٭



9/12/2024 1:06:41 PM