Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں مہاجروں کی املاک کو مسمارکرنے، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم اورسندھ کووفاق کی کالونی بنا نے کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی ریلی


 کراچی میں مہاجروں کی املاک کو مسمارکرنے، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم اورسندھ کووفاق کی کالونی بنا نے کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی ریلی
 Posted on: 11/7/2021

کراچی میں مہاجروں کی املاک کو مسمارکرنے، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم اورسندھ کووفاق کی کالونی بنا نے کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی ریلی
 ریلی میں کارکنوں،ذمہ داروںاورانکے اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت 
سندھ میں مہاجروں اور سندھیوںپر فوج اوراس کی پیراملٹری رینجرز کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، 
ہم مسلسل مظالم سے تنگ آگئے ہیں، اب ہمارانعرہ سندھ کی مکمل آزادی ہے،
 بلوچ ، سندھی ، مہاجر ، گلگتی  بلتستانی، کشمیری، سرائیکی، تمام قومیں آزادی چاہتی ہیں
ہماری جدوجہد بھی سندھ کی مکمل آزادی اور سندھودیش کے قیام کے لئے ہے
  جوبائیڈن انتظامیہ مظلوم قوموں کی مدد کرے۔ مقررین کاریلی سے خطاب
 ایم کیوایم کے رہنماؤں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کویادداشت بھی پیش کی 

واشنگٹن …7 نومبر 2021ئ
کراچی میں مہاجروں کی املاک کوسپریم کورٹ کی جانب سے غیرقانونی قرار دیکر مسمارکرنے، مہاجروں کامعاشی قتل کرنے اورفوج اورپیراملٹری فورسز کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم اورسندھ کووفاق کی کالونی بنائے جانے کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔احتجاجی ریلی میںایم کیوایم کے کارکنوںاوران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکت کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورمختلف چیپٹرزکے کارکنان اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوئے تھے جن میں خواتین، بزرگ خواتین اوربچے بھی شریک تھے۔ احتجاجی ریلی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ریحان عبادت، محفوظ حیدری نے بھی شرکت کی۔ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، قائد تحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پرسپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں نسلہ ٹاور کوبم سے اڑانے کے ظالمانہ احکامات، دیگر مہاجر آبادیوںاورمکانات کومسمار کرنے، فوج اورپیراملٹری رینجرز کے ہاتھوں مہاجروں اور سندھیوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں،سندھ کو وفاق کی کالونی بنائے جانے کے خلاف مذمتی کلمات اور سندھودیش اور آزادی کے حق میںنعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سندھ میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس کے ہاتھوں غریب سندھی نوجوان ناظم جوکھیو کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی نعروں پرمبنی پلے کارڈاورشہید کی تصاویربھی اٹھائے ہوئے تھے۔ 
 ریلی کے شرکاء وقفے وقفے سے '' شیم آن، شیم آن…چیف جسٹس شیم آن ''  Stop demolition of houses  
  We want freedom,
 Wake up, Wake up...
White House Wake up
ہم کیا چاہیں…آزادی 
تم کیا چاہو… آزادی …کے زوردار نعرے لگارہے تھے ۔ اس دوران ریلی کے شرکاء کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ریلی کے شرکاء وہائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے ہوکرنعرے بازی کرتے رہے ۔کچھ دیر کے بعدیہ احتجاجی ریلی وہائٹ ہاؤس کے قریب واقع امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے پہنچے اوروہاں بھی احتجاجی مظاہرہ کیااوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ،احتجاجی ریلی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ریحان عبادت، محفوظ حیدری، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی، جوائنٹ آرگنائزرز عاطف شمیم، یوسف سعید، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان خورشیدالحق،محمدنظام الدین ،شکیل الدین مہاجر، قیصرعلی،شعیب خان، آن لائن چینل ''میری آوازسنو'' کے ممتاز اینکر اور ممبر سی اوسی سہیل یوسف، سینئرتحریکی ساتھی اور چینل '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین ،سوشل ایکٹوسٹ احمرمزمل نے بھی خطاب کیا۔ریلی میںتحریک کے سینئر رکن   گل محمدبھی شریک تھے۔ مقررین نے پاکستان کے شہرکراچی میں مہاجروں کی املاک کو مسمارکرنے کے ظالمانہ احکامات دینے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااورمطالبہ کیاکہ جائزتعمیرات اورمکانوں کو غیرقانونی قرار دیکر مسمار کرنے کا سلسلہ بندکیاجائے ۔ مقررین نے سندھ میں مہاجراورسندھی نوجوانوں کے مسلسل ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور ریاستی مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں مہاجروں اور سندھیوں پر فوج اوراس کی پیراملٹری رینجرز کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، ہم ان مسلسل مظالم سے تنگ آگئے ہیں، اب ہمارانعرہ سندھ کی مکمل آزادی ہے،پاکستان میں مظلوم قومیں بلوچ ، سندھی ، مہاجر ، گلگتی  بلتستانی، کشمیری، سرائیکی، سب پاکستان سے آزادی چاہتی ہیں۔ہماری جدوجہد بھی سندھودیش کے قیام کے لئے ہے۔ مقررین نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آزادی کی ان آوازوں پر توجہ دیں اور انسانیت کے نام پر مظلوم قوموں کی مدد کریں۔ مقررین نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس کے ہاتھوں غریب سندھی نوجوان ناظم جوکھیو کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی اورانسانی حقوق کی تنظیموںسے اپیل کی کہ وہ اس سفاکانہ قتل کانوٹس لیں۔ 
ریلی کے اختتام پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ حیدری، امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی اورجوائنٹ آرگنائزرعاطف شمیم نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کوایک احتجاجی یادداشت بھی پیش کی جس میں سندھ میں مہاجروں اور سندھیوںپر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کانوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔ احتجاجی ریلی کی کارروائی ایم کیوایم کے آن لائن چینل ''میری آواز سنو '' پردنیابھرمیں براہ راست دکھائی گئی۔  
٭٭٭٭٭ 













12/5/2021 3:20:24 PM