Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت امام حسین رہتی دنیا تک ظالم اورباطل قوتوں کے آگے کلمہ حق بلندکرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔الطاف حسین


حضرت امام حسین   رہتی دنیا تک ظالم اورباطل قوتوں کے آگے کلمہ حق بلندکرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 8/19/2021
حضرت امام حسین   رہتی دنیا تک ظالم اورباطل قوتوں کے آگے کلمہ حق بلندکرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔الطاف حسین
خاندان رسول ۖ نے اپناسرکٹاناگوار کرلیالیکن باطل پرست یزید کی بیعت کرنااوریزیدی طاقت کے سامنے سرجھکانا قبول نہ کیا
 واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا ایسا المناک واقعہ ہے جورہتی دنیاتک بھلایانہیں جاسکتا
 ہروہ فرد خواہ اس کاتعلق کسی بھی قوم ، عقیدے یا کسی بھی مذہب سے ہو، جو باطل قوتوں کے آگے کلمہ حق بلند کرتاہے اورحق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان دیدیتاہے وہ میں اسے حسینی تصورکرتاہوں
 شب عاشور کے موقع پر اوورسیزیونٹوںکے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب

لندن  …  19  اگست  2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حضرت امام حسین   رہتی دنیا تک ظالم اورباطل قوتوں کے آگے کلمہ حق بلندکرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوںنے یہ بات شب عاشور کے موقع پرایم کیوایم اوورسیزیونٹوںکے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ امام الاانبیا رسول اکرم حضرت محمدمصطفےٰ  ۖ نے دنیا کو اللہ تعالیٰ کاپیغام پہنچانے اور اسلام سے روشناس کرانے کیلئے ہرقسم کی قربانی دی اورمصائب ومشکلات کاسامناکیا اور نبی کریم کے نواسے حضرت امام حسین  اور خاندان رسولۖ کے بزرگوں، جوانوں، بچوں اوران کے قافلے میں شامل افراد نے اپناسرکٹاناگوارا کرلیالیکن باطل پرست یزید کی بیعت کرنااوریزیدی طاقت کے سامنے سرجھکانا قبول نہ کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میدان کربلا میںخاندان رسول ۖ پر جس قسم کے وحشیانہ مظالم ڈھائے گئے ،اہل بیت کی باپردہ بیبیوںاورمعصوم بچوں بچیوںتک کوواقعہ کربلا کے بعد بھی جس طرح قیدوبندکی صعوبتوںاور مصائب کا سامناکرناپڑا اس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا ایک ایسا المناک واقعہ ہے جورہتی دنیاتک بھلایانہیں جاسکتا۔میدان ِ کربلا میں سیدالشہداء حضرت امام حسین   ،اہل بیت اطہار اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک حق اورباطل کے معرکہ کے طورپر ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیدالشہدا حضرت امام حسین  چاہتے تویزید کی بیعت کرکے اپنی اوراپنے خاندان کی جان بچاسکتے تھے لیکن انہوں نے یزید کی ظالم ، جابراورباطل پرست حکومت اوراس کی طاقتورفوج کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے اورلازوال قربانیاں دے کررہتی دنیا تک کیلئے ظالم وجابر قوتوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی عظیم مثال قائم کردی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ واقعہ کربلا کاسبق یہی ہے کہ ظالم کوظالم، باطل کو باطل کہاجائے ، اس کی بیعت نہ کی جائے ، اس کے سامنے سرنہ جھکایاجائے اور ہمیشہ حق کاساتھ دیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری نظر میں ہروہ فرد چاہے اس کاتعلق کسی بھی قوم ،کسی بھی عقیدے یا کسی بھی مذہب سے ہو، جو باطل قوتوں کے آگے تمام ترنتائج کی پروا کئے بغیرکلمہ حق بلند کرتاہے ، باطل قوتوں کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ جا تا ہے اورحق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دیدیتاہے وہ شہید ہوتا ہے اورمیں اسے حسینی تصور کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے بھی پاکستان کی یزیدی قوتوں یعنی پاکستانی فوج کے سامنے کلمہ حق بلند کیاہے اوران کی بیعت کرنے کے بجائے حق کوحق اورباطل کوباطل کہا ہے۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہدائے کربلا کے درجات بلند فرمائے اوران کے صدقے ہماری جدوجہدکوکامیاب کرے ۔
٭٭٭٭٭
 



11/30/2021 1:03:44 PM