Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ اور فوج کے تمام اعلیٰ حکام کے نام اہم پیغام


افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ اور فوج کے تمام اعلیٰ حکام کے نام اہم پیغام
 Posted on: 7/9/2021 1
افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ اور فوج کے تمام اعلیٰ حکام کے نام اہم پیغام
 بلوچستان کو 1948 کی پوزیشن پر بحال کرکے آزاد کردیا جائے   سندھ کو بھی آزادی دے دی جائے۔KPK کے عوام کی خواہشات کے مطابق اس کے مستقبل کا فیصلہ کردیاجائے۔الطاف حسین
مزیدجنگ و جدل کرنے کے بجائے چھوٹے صوبوں کے عوام کی مشترکہ خواہشات اورامنگوں کااحترام کیاجائے۔الطاف حسین
لندن…9  جولائی 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ اور فوج کے تمام اعلیٰ حکام سے کہاہے کہ افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کی روشنی میںبہتر 

ہے کہ بلوچستان کو 1948 کی پوزیشن پر واپس بحال کرکے اسے آزاد کردیا جائے ۔ اسی طرح  سندھ کو بھی آزادی دے دی جائے اور 
KPK  میں وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق KPKکے مستقبل کا فیصلہ کردیاجائے ۔ جمعہ کو ٹیوٹرپر جاری کردہ اپنے اہم بیان 
میں پاکستان کی فوجی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان، بھارت ،چائنا، ایران اور افغانستان میں 
پہلے ہی سے شدید تناؤ، تضادات اور تنازعات موجود ہیں لہٰذا اس صورتحال کی روشنی میں حقیقت پسندی (Realism) اور عملیت پسندی (Practicalism)کے اصولوں کی بنیادپر جنوبی ایشیا (South Asia Region) کے معروضی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیاجائے اور مستقبل میں مزید انسانوں کی جانیں ضائع 

کرنے سے گریز کیا جائے اور جنگ و جدل کرنے کے بجائے چھوٹے صوبوں کے عوام کی مشترکہ خواہشات اورامنگوں کااحترام کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ سابقہ مشرقی پاکستان  والا  طریقہ  مزید  نہ  اپنا یا  جائے   اور 
مزید خون  خرابے  سے گریز کیا  جائے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے  ہی  چھوٹے صوبوں کے  لاکھوں  عوام  پر متعدد مرتبہ  فوج  کشی  کا عمل کیا جاچکا ہے جو آج تک جاری ہے ۔ باقی فوج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ حکام کی مرضی ہے کہ وہ اس صورتحال میں کیاکرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے فوجی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس امر کوہرگز نہ بھولیں کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے حریت پسند پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ 

٭٭٭٭٭



1/25/2022 10:42:17 PM