Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے اعلان پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، وزیرداخلہ پریتی پٹیل ، برطانوی وزیر خارجہ اورمیٹروپولیٹن پولیس کمشنر کو ایم کیوایم کی ''ایس او ایس '' پٹیشن


 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے اعلان پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، وزیرداخلہ پریتی پٹیل ، برطانوی وزیر خارجہ اورمیٹروپولیٹن پولیس کمشنر کو ایم کیوایم کی ''ایس او ایس '' پٹیشن
 Posted on: 7/7/2021 1

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے اعلان پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، وزیرداخلہ پریتی پٹیل ، برطانوی وزیر خارجہ اورمیٹروپولیٹن پولیس کمشنر کو ایم کیوایم کی ''ایس او ایس '' پٹیشن
عمران خان نے حکومت اورفوجی اسٹیبلشمنٹ کے منصوبے کوکھل کر بیان کردیاہے   یہ قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں
ریڈیوہمالیہ کی رپورٹ کے مطابق قائدتحریک الطاف حسین کوقتل کرنے کافیصلہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا
قتل کے منصوبہ پر عمل درآمدکی ذمہ داری بریگیڈیئرذوالفقارعلی بھٹی کو دی گئی ہے اوراس مقصد کے لئے بھاری رقم بھی مختص کی گئی ہے 
 ق
تل کے ناپاک منصوبہ کافوری نوٹس لیاجائے، قائدتحریک الطاف حسین کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ پٹیشن میں اپیل

لندن  …  7  جولائی 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوانگلینڈمیں ڈرون حملے کانشانہ بنانے کے دھمکی آمیزاعلان کے بارے میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، وزیرداخلہ محترمہ پریتی پٹیل ، برطانوی وزیر خارجہ اورمیٹروپولیٹن پولیس کمشنر کو''ایس او ایس '' پٹیشن روانہ کی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کی دھمکی کافوری نوٹس لیاجائے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم برطانیہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو روانہ کی گئی پٹیشن میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے ایوان میں قائدتحریک الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی بات کرکے حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ کے دیرینہ منصوبے کوکھل کر بیان کردیاہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے اور انہیں قتل کرنے کیلئے کس حد تک جاسکتے ہیں۔ پٹیشن میںکہاگیاہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کایہ بیان نہ صرف قائدتحریک الطاف حسین کونشانہ بنانے کی بات ہے بلکہ برطانیہ کی قومی سلامتی پر بھی حملے کی دھمکی ہے۔پٹیشن میں کہا گیاکہ افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر بریگیڈیئر محمود شاہ نے بھی ایک ٹی وی انٹرویومیں یہ اہم بیان دیاہے کہ الطاف حسین کوختم کرنا صرف حکومت کا نہیںبلکہ فوج اوراس کی ایجنسیوں کی بھی خواہش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اپنی SOS پٹیشنز میں ریڈیو ہمالیہ کی ایک رپورٹ کابھی حوالہ دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ الطاف حسین کوقتل کرنے کافیصلہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیاجس میں جنرل قمرباجوہ نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کوقتل کے براہ راست احکامات دیے۔ ریڈیوہمالیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنرل فیض حمیدنے جناب الطاف حسین کوقتل کرنے کے منصوبہ پر عمل درآمدکی ذمہ داری بریگیڈیئرذوالفقارعلی بھٹی کو دی گئی ہے اوراس مقصد کیلئے بھاری رقم بھی مختص کی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہاگیاہے کہ ان رپوٹس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان کی حکومت اورفوجی اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کو قتل کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ ایم کیوایم کے کنوینرطارق جاوید اور اراکین رابطہ کمیٹی نے بر طانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، وزیرداخلہ محترمہ پریتی پٹیل ، برطانوی وزیر خارجہ ،میٹروپولیٹن پولیس کمشنر اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے تمام اداروںسے اپیل کی کہ ان رپورٹس کافوری نوٹس لیا جائے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ پٹیشن کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی تقریر اورریڈیوہمالیہ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے ۔ 
٭٭٭٭٭



9/21/2021 3:03:32 AM