Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں اورہمدردوں کوبانی وقائد الطاف حسین کی مبارکباد


 متحدہ قومی موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں اورہمدردوں کوبانی وقائد الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 7/26/2022

متحدہ قومی موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں اورہمدردوں کوبانی وقائد الطاف حسین کی مبارکباد
26جولائی 1997ء کو عہدیداروں اورکارکنوں کی مشاورت سے تحریک کادائرہ ملک گیر سطح پر بڑھاتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیا گیاتھا

لندن…26 جولائی 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے  متحدہ قومی موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں اورہمدردوں کومبارکبادپیش کی ہے ۔ یاد رہے کہ 26جولائی 1997ء کوتحریک کے عہدیداروں اورکارکنوں کی مشاورت سے تحریک کادائرہ ملک گیر سطح پر بڑھاتے ہوئے  مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 25ویں یوم تاسیس پرتحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت  بلتستان اور آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ اوورسیزمیں موجودتحریک کے تمام کارکنوں،ذمہ داروںاورتمام مظلوموں کومبارکبادپیش کی ہے اور کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہد کل بھی مہاجروںسمیت ملک کی تمام نسلی ولسانی اکائیوںسے تعلق رکھنے والے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے لئے تھی اورآج بھی ہے ، ہمارا شروع دن سے یہی مؤقف تھااورہم آج بھی یہی چاہتے ہیں کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہونا چاہیے اورملک کے تمام غریب ومظلوم عوام کوان کے جائز حقوق اورجائزمقام ملناچاہیے اورتمام قوموں کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر تحریک کے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااورتحریک کے اسیروں، لاپتہ ،روپوش اورجلاوطن کارکنوں کو ان کی ثابت قدمی ومستقل مزاجی پر سلام تحسین پیش کیا۔ 

٭٭٭٭٭



10/4/2022 2:37:32 AM