Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کینیڈا کے شہرٹورنٹومیںبلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
Posted on: 12/21/2020
کینیڈا کے شہرٹورنٹومیں بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
کریمہ بلوچ کل بروز اتوار سے غائب تھیں اور آج ان کی لاش ملی ہے
کریمہ بلوچ کا بہیمانہ قتل بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کوکچلنے کی ظالمانہ کارروائیوں کاحصہ ہے جس کادائرہ اب بیرون ممالک تک پھیل گیاہے۔الطاف حسین
کریمہ مہراب بلوچ کے اغوااوربہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوںکو فی الفور گرفتارکیاجائے ۔ کینیڈاکی حکومت سے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
کریمہ بلوچ شہید کے اہل خانہ اور تمام بلوچ حریت پسندوں کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ الطاف حسین
لندن … 21 دسمبر 2020ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کینیڈا کے شہرٹورنٹومیںبلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن اور بلوچ حقوق کی سرگرم کارکن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کریمہ بلوچ کل بروز اتوار کی سہ پہر 3بجے سے غائب تھیں اورپولیس ان کی گمشدگی کی رپورٹ پر ان کو تلاش کررہی تھی کہ آج ان کی لاش ملی ہے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کریمہ بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ قتل بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کوکچلنے کے لئے کی جانے والی ظالمانہ کارروائیوں کاحصہ ہے جس کادائرہ اب پاکستان سے باہرنکل کر بیرون ممالک تک پھیل گیاہے۔اسی طرح اسی سال مارچ کے مہینے میں سوئیڈن میں بھی ایک بلوچ صحافی ساجد حسن کوبھی اغواکرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ ان کی بھی تشددزدہ لاش وہاں ایک دریا کے کنارے سے پائی گئی تھی اورآج ایک بلوچ بیٹی کریمہ مہراب بلوچ کواغواکرکے قتل کردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کینیڈا کی حکومت سے اپیل کی کہ کریمہ مہراب بلوچ کے اغوااوربہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوںکو فی الفور گرفتارکیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل پر شہید کے اہل خانہ اوربلوچ حقوق کے لئے جہدوجہد کرنے والے تمام حریت پسندوں سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کریمہ بلوچ شہید کے درجات بلند کرے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے قاتلوں پر اللہ کاعذاب ناز ل کرے۔
10/12/2024 2:23:55 PM
ایم کیوایم کا وفد بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پشتون تحفظ م
...
11 Oct 2024
اللہ تعالیٰ کا شکرہےکہ اس نےپشتون قومی گرینڈ امن جرگے کےحوالےسےمیرےال
...
11 Oct 2024
میں ،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پشتون طلباء پر پنجابی طلباء کےم
...
11 Oct 2024
آج پشاورمیں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈ
...
10 Oct 2024
پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف وفاقی حکومت
...
10 Oct 2024
پاکستان کی خارجہ پالیسی ، صدر یا وزیراعظم نہیں اسٹیبلشمنٹ بناتی ہے۔ال
...
09 Oct 2024
خیبرپختونخوا میں پشتونوں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن انتہائی قابل مذمت ہ
...
09 Oct 2024
پشتونوں پر گولیاں چلانے اوران کا خون بہانے کا سلسلہ فی الفوربند کیا جا
...
09 Oct 2024
پی ٹی ایم پر لگائی گئی پابندی فی الفور ختم کی جائے، 11 اکتوبر کو گرینڈ
...
08 Oct 2024
عوامی احتجاج سے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے غائب رہنے اورعلی امین گنڈاپور
...
07 Oct 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us