Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کاجنرل ورکرز اجلاس، لندن سلاؤ ، مانچسٹر،برمنگھم اور بریڈ فورڈ کے کارکنان کی شرکت انشاء اللہ یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی کار ریلی شاندارہوگی۔ سہیل خانزادہ


 Posted on: 8/13/2020

 یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کاجنرل ورکرز اجلاس،
 لندن سلاؤ ، مانچسٹر،برمنگھم اور بریڈ فورڈ کے کارکنان کی شرکت
 انشاء اللہ یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی کار ریلی شاندارہوگی۔ سہیل خانزادہ

لندن  …  13  اگست  2020ئ
14 اگست بلیک ڈے کے حوالے سے ایم کیو ایم برطانیہ کا ایک جنرل ورکرز اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایسٹ لندن ، ویسٹ لندن ، ساؤتھ لندن، نارتھ لندن ، سلاؤ ، مانچسٹر،برمنگھم اور بریڈ فورڈ کے کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے برطانیہ کے ایم کیوایم آرگنائزر سہیل خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ 14اگست کو بلیک ڈے منانے کا مقصد پوری دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانی ہے کہ پاکستانی ریاست ملک کی مظلوم قوموں خصوصاًسندھ اور بلوچستان کے مظلوم عوام پر جو ظلم و ستم ڈھا رہی ہے انہیں دنیاکے سامنے اجاگر کیاجائے ، دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جائے کہ ان مظالم کو بند کرایاجائے مہاجر سندھی بلوچ سیاسی کارکنان کو جبری لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ہمیں اس ظلم سے آزادی دلائیں جائے۔
اجلاس میں تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ کار ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوں تمام کاریں پرامن ریلی طریقہ سے مکمل ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ الزبتھ ہاؤس ایجویئر سے شام 4بجکر 30  منٹ پر روانہ ہونگی ۔اجلاس میں یو کے کمیٹی کے ذمہ داران کو ریلی کے حوالے سے مختلف انتظامات کرنے کے لئے انکو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔اس موقع پر آرگنائزر سہیل سمیت تمام اراکین آرگنائزر کمیٹی ،یونٹ انچارج و کارکنان نے اس عزم کا اظہارکیا کہ انشاء اللہ یوم سیاہ کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی کار ریلی سب سے شاندارہوگی۔ 

٭٭٭٭٭


9/7/2024 4:56:00 PM