Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس پی ٹولے کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ کامقدمہ ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید تراوش علی کے خلاف درج کرناقابل مذمت ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 پی ایس پی ٹولے کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ کامقدمہ ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید تراوش علی کے خلاف درج کرناقابل مذمت ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/25/2018

پی ایس پی ٹولے کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ کامقدمہ ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید تراوش علی کے خلاف درج کرناقابل مذمت ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
جھوٹے مقدمہ سے ہمارایہ مؤقف بالآخردرست ثابت ہوگیاہے کہ فائرنگ کایہ واقعہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کرایاگیا
پی ایس پی ٹولے کے سرغنہ کو ایم کیوایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کراناہی تھا تو ویسے ہی درج کرادیا
جاتا، اپنے گھناؤنے منصوبے کی تکمیل کے لئے دو مہاجرنوجوانوں کی جانیں تونہ لیتے ۔ رابطہ کمیٹی 
پی ایس پی کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی
پی ایس پی ٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ،اصل قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 25 دسمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عثمانیہ گلبہارمیں پی ایس پی ٹولے کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ کامقدمہ ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اورایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید تراوش علی کے خلاف درج کئے جانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کنوینراوراراکین رابطہ کمیٹی اورذمہ داروں کے خلاف قائم کئے جانے والے اس جھوٹے مقدمہ سے ہمارایہ مؤقف بالآخردرست ثابت ہوگیاہے کہ فائرنگ کایہ واقعہ پی ایس پی ٹولے کی سرپرستی کرنے والی مہاجردشمن خفیہ قوتوں کی طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کرایاگیا تاکہ کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت اس کاالزام قائدتحریک الطاف حسین ،اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داروں اورکارکنوں پر ڈال دیاجائے ،پھرایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجائے اورکراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑ پکڑکراس مقدمہ میں ملوث کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجردشمن قوتوں کی اس منصوبہ بندی میں پی ایس پی ٹولے کاسرغنہ اس منصوبہ بندی میں پوری طرح شریک ہے جس کاثبوت اس نے گزشتہ روز اپنی مغلظات اورغلیظ زبان سے بھرپورگفتگوسے دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی ایس پی ٹولے کے سرغنہ کومہاجردشمن قوتوں کی ایما پر اگرایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کرنے کیلئے ایم کیوایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کراناہی تھا تومقدمہ ویسے ہی درج کرادیاجاتا، اپنے اس گھناؤنے منصوبے کی تکمیل کے لئے دو مہاجرنوجوانوں کی جانیں تونہ لیتے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عا م مہاجرعوام ہی نہیں بلکہ پی ایس پی ٹولے کے افرادبھی اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ پی ایس پی کے دفترپر فائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے اورفائرنگ کایہ واقعہ بھی ماضی کے واقعات کی طرح ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی سازش کاحصہ ہے اورجب بھی آزاداورغیرجانبدارعدلیہ میں ایسے واقعات کامقدمہ چلایاگیا،اس میں ایم کیوایم کے کارکنان باعزت بری ہوئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بارپھرمطالبہ کیاکہ پی ایس پی ٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اوراصل قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔
*****


9/14/2024 11:31:26 PM