Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برصغیرکے ممتازگلوکار محمدعزیزکے انتقال پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا دلی افسوس کااظہار


برصغیرکے ممتازگلوکار محمدعزیزکے انتقال پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا دلی افسوس کااظہار
 Posted on: 11/28/2018
برصغیرکے ممتازگلوکار محمدعزیزکے انتقال پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا دلی افسوس کااظہار
محمدعزیز نے مشہور نظم ’’ مہاجرنامہ ‘‘ نہایت مؤثراندازمیں گائی تھی جومہاجروں کی تاریخ اورداستان پرمبنی ہے ۔ الطا ف حسین
محمدعزیزکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپردکھ ہواہے۔الطاف حسین
میں اور میری جماعت کے تمام کارکنان اور مہاجرعوام مرحوم کے اہل خانہ اور پرستاروں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 28 نومبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے برصغیرکے ممتازگلوکار محمدعزیزکے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے محمدعزیزمرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمدعزیزایک بین الاقومی شہرت یافتہ گلوکار تھے ،انہوں نے انڈیا کی کئی مشہور فلموں کے یادگارنغمے گائے جواپنے وقت کے بڑے بڑے اداکاروں پر فلمائے گئے جوفلموں اورموسیقی کے شائقین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ اورسدابہارہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محمدعزیز نے برصغیرکے ممتازشاعرمنورراناصاحب کالکھی ہوئی مشہور نظم ’’ مہاجرنامہ ‘‘ بھی نہایت مؤثراندازمیں گائی تھی جو مہاجروں کی تاریخ اورداستان پرمبنی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ محمدعزیزکے انتقال سے دنیائے موسیقی ایک بڑے گلوکار سے محروم ہوگئی ہے ،ان کا انتقال پاکستان، انڈیااور دنیابھرمیں رہنے والے ان کے پرستاروں کے لئے صدمہ کا باعث ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ محمدعزیزکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپردکھ ہواہے،میں اور میری جماعت کے تمام کارکنان اورمہاجرعوام محمدعزیز مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے تمام پرستاروں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدعزیزمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام اہل خانہ اوران کے سوگواروں کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ 

*****

9/7/2024 5:55:30 PM