Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
انشاء اللہ جلد مظلوموں کا اتحاد تشکیل پائے گا ، قائد تحریک الطاف حسن
Posted on: 9/17/2018
انشاء اللہ جلد مظلوموں کا اتحاد تشکیل پائے گا ، قائد تحریک الطاف حسین
مظلوم بلوچ، سندھی، پشتون، مہاجر، سرائیکی اور ہزاروال ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجد کریں گے، الطاف حسین
میں نے آج تک فوج کے کرپٹ جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے آگے سرنہیں جھکایا اورنہ ہی اپنے ظرف وضمیرکا سودا کیا، الطاف حسین
وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی بساط سے بڑھ کر بلوچ تحریک کا ساتھ دیتا رہوں گا، الطاف حسین
الطاف حسین غریب سندھیوں کے نہیں بلکہ جاگیرداروں اوروڈیروں کے خلاف ہے، الطاف حسین
ہم چائنا سمیت کسی بھی ظالم کو بلوچستان میں ٹکنے نہیں دیں گے اورنہ سی پیک منصوبے کو کامیاب ہونے دیں گے، ماما قدیر
عزیزآباد میں شہداء قبرستان جاکر مہاجر شہداء کوسلام عقیدت پیش کریں گے، ماما قدیر
تمام مظلوم طبقات اب متحد ہوکر مشترکہ دشمن کاتخت الٹ دیں گے، پروفیسر نائلہ قادری
تمام مظلوم قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آپ کی سیاسی بصیرت اور شخصیت اہم کردار ادا کرسکتی ہے، منیرمینگل
بلوچ رہنماؤں ماماقدیر، پروفیسرنائلہ قادری، منیر مینگل اور بلال بلوچ سے ٹیلی فون پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ انشاء اللہ جلد مظلوموں کا اتحاد تشکیل پائے گا اور مظلوم بلوچ، سندھی، پشتون، مہاجر، سرائیکی اور ہزاروال ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجد کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرنے والے انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بانی وبزرگ بلوچ رہنما ماما قدیر، بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے صدر منیر مینگل ، بلوچ رہنما پروفیسرنائلہ قادری اور بلال بلوچ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچ رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کو ان کی 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اوران کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے دعائیں بھی کیں جبکہ جناب الطاف حسین نے بلوچ شہداء اور بلوچ رہنماؤں نے مہاجر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے بلوچ رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے تمام بلوچ شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم بلوچوں، مہاجروں، سندھیوں، سرائیکیوں، پشتونوں،ہزاروال اوردیگر مظلوم قومیتیں پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کے ظلم کا نشانہ بنتی رہی ہیں، جب بزرگ بلوچ رہنما ماما قدیر کی قیادت میں لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے پیدل مارچ کا آغاز کیا تو ماما قدیر کوبھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن نہ صرف ماما قدیرنے انتہائی ہمت وجرات کا مظاہرہ کیا بلکہ ان کی قیادت میں بلوچ ماؤں بہنوں نے بھی ہمت وجرات کی مثال قائم کی ہے ۔ ماماقدیر کی قیادت میں لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے 3100 دن سے جاری احتجاجی کیمپ آج بھی قائم ہے ۔اسی طرح منیرمینگل ، پروفیسر نائلہ قادری اور بلال بلوچ بھی بلوچ عوام کے حقوق اور بلوچستان کی آزادی کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں جس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کئی برسوں سے ملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہا ہوں، اس جدوجہد کی پاداش میں 27 برسوں سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہا ہوں لیکن میں نے آج تک فوج کے کرپٹ جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے آگے سرنہیں جھکایا اورنہ ہی اپنے ظرف وضمیرکا سودا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے حق پرستی کی جدوجہد سے روکنے کیلئے میرے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا، میراپورا خاندان دربدرکردیاگیا لیکن میں نے فوج اورآئی ایس آئی کے ہاتھوں بکنے سے انکارکردیا اور انشاء اللہ آخری سانس تک نہیں بکوں گا۔ جناب الطاف حسین نے بلوچ رہنماؤں سے وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی بساط سے بڑھ کر بلوچ تحریک کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک فوجی جرنیل جو ظلم بلوچستان میں ڈھارہے ہیں وہ مظالم کراچی حیدرآبادمیں مہاجروں پر ڈھائے جارہے ہیں ، کراچی میں کبھی بلوچ مہاجر جھگڑا نہیں ہوا اورپنجابی جرنیلوں نے انگریزوں کی لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت مظلوم عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی اورپیپلزپارٹی کے غنڈوں کو اپنے ساتھ ملاکر کراچی میں دہشت گردی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہمیشہ سے آزاد ریاست تھی ، مکران، خاران، لسبیلہ اورقلات آزاد وخودمختار ریاستیں تھیں لیکن پنجابی جرنیلوں نے گن پوائنٹ پر ان ریاستوں کوپاکستان کے ساتھ ملایا، 1948ء میں بلوچستان میں پہلافوجی آپریشن کیاگیا حتیٰ کہ ایوب خان اور ذوالفقارعلی بھٹو کے دور حکومت میں بھی بلوچستان پر فوج کشی کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اب مظلوم عوام میں بیداری کی لہر پیدا ہورہی ہے اورانشاء اللہ مظلوم عوام متحد ہوکر ظالموں کے ایوانوں کو ڈھادیں گے ۔ بلوچوں، مہاجروں اوردیگرمظلوم قومیتوں کومارنے میں فوجی اسٹیبلشمنٹ ، آئی ایس آئی اور فوجی جرنیل ملوث ہیں ، مظلوم قومیتوں کو اپنے مشترکہ دشمن سے لڑنے کیلئے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوتااورجب تک میرے جسم میں سانس ہے میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے سندھی قوم پرستوں کی اکثریت آئی ایس آئی کے ہاتھوں بک چکی ہے اسی طرح آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے مہاجروں، بلوچوں اورپشتونوں کی تحریک کو بھی نقصان پہنچایاہے، ایم کیوایم کو تقسیم در تقسیم کردیا لیکن تمام تر مظالم کے باوجود سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجروں کے دل آج بھی الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ الطاف حسین،غریب سندھی ہاری کسان اور محنت کش کے ساتھ تھا اور آج بھی ان کے ساتھ ہے، الطاف حسین غریب سندھیوں کے نہیں بلکہ جاگیرداروں اوروڈیروں کے خلاف ہے اور ہمیشہ ان ظالموں کے خلاف رہے گا۔مجھے سندھیوں میں کوئی لیڈرشپ نظر نہیں آرہی اورمیں اپنی ہرتقریر میں سندھیوں کو پکارتا ہوں کہ جاگیرداروں اوروڈیروں کی جانب دیکھنے کے بجائے اپنے اندر سے لیڈرشپ پیدا کرو۔جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ کوئی مہاجروں کے لئے آوازبلند کرے یا نہ کرے لیکن جب تک میرے جسم میں جان ہے، میں مظلوم بلوچ، پشتون،سندھی، سرائیکی اور ہزاروال سمیت ہرمظلوم کے حق میں بولتارہوں گا۔بزرگ بلوچ رہنما ماماقدیرنے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی، بلوچستان اور بلوچوں کی جانب سے مہاجرشہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ سفاک ظالموں نے بلوچوں کی طرح مہاجروں کو بھی گرفتارکرکے عقوبت خانوں میں وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایااورقتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں پھینکیں، مہاجروں ، بلوچوں اورپشتونوں کا دکھ درد ایک ہی ہے ، مہاجراوربلوچ علیحدہ علیحدہ نہیں ہیں اوران کی منزل بھی ایک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ بلوچوں کیلئے جب میں نے لانگ مارچ کیاتو آپ کے نمائندوں نے مجھے آپ کا پیغام پہنچایا اورہماری ہرممکن مدد کی جس پر بلوچ قوم آپ کی شکرگزار ہے ۔ ماما قدیر نے کہاکہ میں دس سال سے آئی ایس آئی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کررہا ہوں، ہم چائنا سمیت کسی بھی ظالم کو بلوچستان میں ٹکنے نہیں دیں گے اورنہ چائناکے سی پیک منصوبے کو کامیاب ہونے دیں گے اور ظالموں کے ظلم کی پرواہ کیے بغیراپنی منزل ضرورحاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں اوربلوچوں کا دشمن ایک ہی ہے اور جب تک ہم اپنے مشترکہ دشمن کا مل کر مقابلہ نہیں کریں گے اس وقت تک دشمن پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ماما قدیر بلوچ نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ وہ جب بھی کراچی جائیں گے تو عزیزآباد میں شہداء قبرستان جاکر مہاجر شہداء کوسلام عقیدت پیش کریں گے اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کریں گے ۔ بلوچ رہنما محترمہ پروفیسر نائلہ قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاں جہاں بلوچ، مہاجراور پشتون رہتے ہیں انہیں دشمن نے آپس میں لڑانے کی سازش کی تاکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال سکے ،ہمارے مشترکہ دشمن فوجی اسٹیبلشمنٹ ، فوجی جرنیل، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، رینجرز، ایف سی اورمیری ٹائم ایجنسی عوام کے گلے کاٹ رہی ہے لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ تمام مظلوم طبقات اب متحد ہوگئے ہیں، ملکر مشترکہ دشمن کاتخت الٹ دیں گے اورچین سے زندگی بسر کریں گے ،اب اس فوج سے جان چھڑانے اورفوجیوں کے ہاتھ باندھ کر طاقت لینے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے مہاجرشہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے صدر منیرمینگل نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے جس طرح بلوچوں کو عزت بخشی ہے وہ مظلوم بلوچوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان بھرکے مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ہیں ، مظلوم قومیتوں کا مطالبہ ہے کہ آپ مظلوم قومیتوں کے گلے شکوے ختم کرکے انہیں گلے لگائیں اوران کی رہنمائی کیلئے آگے بڑھیں تاکہ مظلوم قومیتیں اپنے حقوق کی متحدہ جدوجہد کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مظلوم قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آپ کی سیاسی بصیرت اور شخصیت اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ بلال بلوچ نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچوں کیلئے آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
*****
9/8/2024 3:18:11 PM
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن م
...
24 Aug 2024
پاکستان کو مکمل طورپریعنی 100 فیصد ایک نئےاسلام والے واحد ملک بنانے پر
...
24 Aug 2024
ایم کیوایم کے وفد کی سانحہ کارساز کے مقتولین عمران عارف اور آمنہ عارف
...
23 Aug 2024
سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کے لواحقین کو آئین و قانون کے مطابق انصاف فرا
...
23 Aug 2024
22 اگست کی تاریخ ہمیں دکھ، غم اور ایک سانحہ کی یاد دلاتی ہے۔ الطاف حسی
...
22 Aug 2024
میری ایم کیو ایم آج بھی قائم ہے اور میرے وفاپرست ساتھی آج بھی ثابت قدم
...
22 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us