Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مارٹن کوارٹرزاوراس سے متصل علاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے آوازاٹھائی۔ندیم احسان


مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرروڈ، ایف سی ایریااوردیگرعلاقوں کے مکینوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے احکامات سراسرظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 7/17/2018

مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرروڈ، ایف سی ایریااوردیگرعلاقوں کے مکینوں کوان کے گھروں سے
بیدخل کرنے کے احکامات سراسرظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرایم کیوایم
جنہوں نے برسوں ملک کی خدمت کی انہیں انکے مکانات کے مالکانہ حقوق دینے کے بجائے ان کی چھت چھینی جارہی ہے ۔ندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مارٹن کوارٹرزاوراس سے متصل علاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے آوازاٹھائی۔ندیم احسان
ایم کیوایم کی کوششوں سے ماضی میں حکومت نے مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرزاوردیگرعلاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کااعلان کیا تھا
وفاقی حکومت کی جانب سے واضح اعلان کیاجاچکاتھا کہ ان علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے بیدخل نہیں کیاجائے گا۔ ڈاکٹرندیم احسان
سپریم کورٹ کے ایک حکم کی آڑ میں اب ان علاقوں کے مکینوں کو ان کے گھر خالی کرنے کانوٹس دیدیاگیا ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطا ف حسین مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرایسٹ، جہانگیر ویسٹ،جیل کوارٹرز، آفیسرکوارٹرز اور ایف سی ایریا
کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
ان علاقوں کے مکینوں کوبیدخل کرنے کے احکامات واپس لئے جائیں اورانہیں مکانات کے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔ ڈاکٹرندیم احسان


لندن ۔۔۔ 17 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے حکومت پاکستان کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے علاقوں مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرروڈ، ایف سی ایریااوردیگرعلاقوں کے مکینوں کوان کے گھروں سے بیدخل کرنے کے احکامات کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ ان علاقوں کے مکینوں کوبیدخل کرنے کا فیصلہ فی الفورواپس لیاجائے ۔اپنے بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرایسٹ، جہانگیر ویسٹ،جیل کوارٹرز، آفیسرکوارٹرز اور ایف سی ایریا میںآباد مکینوں نے برسوں پاکستان کی خدمت کی۔ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت نے ہمیشہ مارٹن کوارٹرزاوراس سے متصل علاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے آوازاٹھائی ، ایم کیوایم کی کوششوں سے ہی ماضی میں وفاقی حکومت مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرزاوردیگرعلاقوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کااعلان کرچکی ہے اوراس بات کاواضح اعلان کیاجاچکاہے کہ ان علاقوں کے مکینوں کوانکے گھروں سے بیدخل نہیں کیاجائے گالیکن سپریم کورٹ کے ایک حکم کی آڑ میں ان علاقوں کے مکینوں کو ان کے گھر خالی کرنے کانوٹس دیدیاگیا ہے ، اس طرح وہ ہزاروں سرکاری ملازمین جنہوں نے برسوں ملک کی خدمت کی انہیں ان مکانات کے مالکانہ حقوق دینے کے بجائے اب ان سے ان کی چھت چھینی جارہی ہے جوسراسرظلم ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیرایسٹ، جہانگیر ویسٹ،جیل کوارٹرز، آفیسرکوارٹرز اور ایف سی ایریا کے مکینوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان علاقوں کے مکینوں کوبیدخل کرنے کے احکامات فی الفور واپس لئے جائیں
اورانہیں ان مکانات کے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔ 
*****




9/12/2024 11:43:20 AM