Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات پر لندن سیکٹر یٹ موصول ہو نے والے پیغامات کاپانچواں حصہ


قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات پر لندن سیکٹر یٹ موصول ہو نے والے پیغامات کاپانچواں حصہ
 Posted on: 6/21/2018
پانچواں حصہ
 
الطاف بھائی نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے اندر مراعات یافتہ طبقہ اور فرسودہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کیا
ہر ہر قدم پر صحیح اور غلط کے بارے میں بتایا اور ہمیں حقیقی معنوں میں جدو جہد کرناسکھایا
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے سوشل میڈیاپر براہ راست ویڈیو اور آڈیو خطابات کا سلسلہ جاری ہے جس میں وہ ملک کی موجودہ صورتحا ل او ر تاریخی حوالے سے عوام وکارکنان کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں اس سلسلے میں عوام وکارکنان کی جانب سے قائد تحریک سے والہانہ عقیدت و محبت اوراپنے جذبات کا اظہار بھی کیاجارہا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں ۔
کراچی سے ایک بیٹے نے جذبات کا اظہار کر تے ہوئے کہ محترم بابائے مہاجر قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی اسلام علیکم ۔۔۔الطاف بھائی گیارہ جو ن کے حوالے سے آج اے پی ایم ایس او کا چالیسواں یوم تاسیس ہے میں آج کے دن اس موقع پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں کہ الطاف بھائی آپ کی محنتوں سے آپ کی کاوشوں آپ کی مخلصی اور آپ کی ایمانداری کی وجہ سے اے پی ایم ایس او بنی پھر یہ بڑی ہوئی اس کے بعد مہاجر قومی ومومنٹ پھر متحدہ قومی موومنٹ بنی پھر مختلف شعبے بنے۔آپ نے تحریک کو ایک جلا بخشی آپ نے اس تحریک کو جان دی ہے بلکہ ہماری تو تحریک اور نظریہ آپ ہی ہیں او ردعا کر تا ہوں کہ یہ یوم تاسیس قوم کیلئے اچھے دن لیکر آئے اورمہاجرقوم کے غدار وں کامنہ کالا کر ے اور اللہ تعالیٰ سے یہ بھی دعا ہے کہ تحریک پر جو بھی آزمائش کے بادل ہیں ان بادلوں کودور کرے۔ان شاء اللہ یہ یوم تاسیس پوری قوم کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تے ہیں کہ اس نے ہمیں آپ جیسی مشفق شخصیت اورآپ جیسا قائد دیا ،اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی دے آپ کو خوش رکھے آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے ۔آمین 
کراچی سے ایک بہن نے کہا کہ میر ے قائد محترم الطاف حسین بھائی اسلام علیکم ۔۔۔اللہ آپ کو صحت وتندرستی عطا فرمائے۔ آپ کو اے پی ایم ایس او کا چالیسواں یوتاسیس بہت بہت مبارک ہو’’ اٹھو کے سب جھوٹی انقلابی کتابوں کو جلا دو ‘‘ ’’انقلاب صرف الطاف ہے دنیا کو بتا دو ‘‘’’جونام نہ کر تا ہومیرے قائد پر بھر وسہ ‘‘’’ایسے نام کو تحریک کے ہر گوشے سے مٹادو ‘‘بھائی آپ پر یشان نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ آخری دم، آخری سانس تک آپ کے ساتھ ہیں ’’ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ‘‘’’خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا ‘‘صرف الطاف حسین ۔
کراچی کے اور بیٹے نے کہا کہ آج 11جون 2018ء میں اتنی طویل تاریخ بتا نہیں سکتا جو چالیس سال کا ایک طویل جدوجہد ہے۔جناب الطاف حسین بھائی نے کی اس جدوجہد کو سلام پیش کر ناچاہتا ہوں اس جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں اور اپنے قائد رہبرورہنماء کا بہت بہت دل کی گہرائیوں سے شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پہلے دن سے لیکر آج چالیس گزرنے کے بعد تک ہمیں ہر ہر قدم پر راہ دکھائی ۔ہر ہر قدم پر صحیح اور غلط کے بارے میں بتایا اور ہمیں حقیقی معنوں میں جدو جہد کرناسکھایا اور اس دن کی مبارکباد کے مستحق صرف اور 


صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ قائد تحریک ۔۔۔ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔۔۔نہ جھکے ہیں نہ جھکے ہیں، نہ بکے ہیں نہ بکیں گے ،ان شاء اللہ اور میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا سمت تما م رابطہ کمیٹی کے ارکان کوبھی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں تمام شہداء ،اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کر تا ہوں اور ہر ایک ایک وفا پرست جو اس کٹھن حالات میں قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے ساتھ کھڑا ہے ان تما م وفاپرستوں کو خراج تحسین بھی پیش کر تا ہوں اور مبارکباد بھی پیش کر تا ہوں ’’ نیاجذبہ نیا خون‘‘’’ گیارہ جون گیارہ جون ‘‘ 
کراچی کے ایک اور نوجوان نے کہا کہ قائد تحریک آج اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے تجدید کی عہد کر تا ہوں کہ اللہ پاک مجھے مرتے دم تک آپ کا وفا دار رکھے۔ میں عہد کرتا ہوں ان شاء اللہ آخر ی سانس تک آپ کے ساتھ اور آپ کا وفا د رہوں گا ۔اللہ پاک مجھے اپنے وعدے پر ثابت قدم رکھے ۔آپ نے آج سے جو چالیس سال پہلے جو ایک درخت لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے ۔یہ قوم کبھی بھی آپ کا احسان نہیں بھولے گی۔ ہم آپ کے بہت شکر گزار ہیں جس طریقے سے اس قوم کو یکجا کیا ،ایک شناخت دی ۔اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا کر ے آپ کی زندگی میں مہاجر قوم کو منزل مقصود تک پہنچائے ۔جتنے بھی شہید ہیں ان کی مغفر ت فرمائے ،اسیر وں کی مشکلات کو آسان کر ے اور لاپتہ افراد کو جلد از جلد باحفاظت اپنے گھر وں پر پہنچانے کے اسباب پید ا کرے ۔’’تیر ی الفت میں ڈھل جائے ساری عمر۔ اس سے بڑھ کر ہمیں اور کیا چاہیئے ‘‘’’ ہم ستارے تیر ے تو ہے شمس و قمر ہم کو قائد تیرا ہی دیا چاہیئے‘‘۔
حیدر آباد سے ایک بہن نے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو تندرستی اور درازی عمر عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم ودائم رکھے آمین ۔اے پی ایم ایس او کا چالیسواں یوم تاسیس بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ تعالیٰ یہ یو م تاسیس اتنی مبارک رات لیکر آیا ہے اللہ کے حکم سے یہ دن آج اتنے مبارک ترین رات میں آیا ہے کہ اللہ آپ کی تحریک پر آپ کے کارکنان پرپوری مہاجر قوم پر اپنی رحمت کی برسات کرے گا اور انشاء اللہ ہماری تحریک اور قائد پر آنے والی تمام پریشانیوں کا ایسا خاتمہ کر ے گا کہ دنیا دیکھے گی آپ کو اور آپ کے ساتھ جو موجو دہیں ان تمام ساتھیوں کو میرے گھر والوں کی طرف سے میرے امی ابو کی طرف سے ا ے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس بہت بہت مبارک ہو ۔ گیا رہ جو ن ہمارے لئے وہ عظیم دن ہے اور اس دن کو صرف اور صرف آپ سے منسوب کر تے ہیں کیونکہ قائد تحریک نے اتنی ہمت اور بہادری کا مظاہر ہ کیا اور 11جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے اندر اس مراعات یافتہ طبقہ کے خلاف اور فرسودہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کیا۔ اس سے پاکستان کے وہ تمام جاگیر دار ،وڈیر ے اور تمام وہ لوگ جو غریبوں کے خلاف تھے غریبوں کے حقوق چھین رہے تھے وہ صف آرا ہوگئے اور وہ اس دن سے لیکر آج تک آپ کے خلاف کھڑے ہیں لیکن سلام ہے قائد تحریک میرے پیارے قائد تحریک کہ آپ نے جس طرح جرات اور بہادری کا مظاہر ہ اس نوجوانی کے عالم میں آپ نے کیا جس طرح آپ نے وہ جوانی ،جذباتی و احساسات تمام چیزوں کو سلا دیا اس مہاجر قوم کیلئے اور صرف اس مہاجر قوم کیلئے ہیں نہیں بلکہ پاکستان کی ان تمام مظلوم قومیتوں کیلئے کہ جن کے لئے آپ نے ہمیشہ اسی دن سے آپ نے سے آواز اٹھائی ، تمام حربے آزمالئے گئے ۔

9/16/2024 6:21:01 AM