Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ریاستی مظالم اور سیاسی سرگرمیوں پرپابندیوں کے خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیوایم کااحتجاجی مظاہرہ
Posted on: 5/13/2018
ریاستی مظالم اور سیاسی سرگرمیوں پرپابندیوں کے خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پرایم کیوایم کااحتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا ،اراکین رابطہ کمیٹی، کارکنوں ، خواتین اوربچوں کی شرکت
پشتونوں اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھی ایم کیوایم کے مظاہرے میں شرکت کی اور اپنی یکجہتی کااظہارکیا
ایم کیوایم کے وفدنے10ڈاؤننگ جاکر برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزامے کے نام ایک عرضداشت بھی پیش کی
حکومت برطانیہ ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کورکوانے کے سلسلے میں اپنااثررسوخ استعمال کرے۔ پٹیشن میں اپیل
ایم کیوایم کے خلاف جاری ظالمانہ آپریشن ، مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں ،گرفتاریوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اورقائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی پابندیوں کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام آج بروز اتوارلندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پربرطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا ، رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان، یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران کے ساتھ ساتھ لندن کے مختلف چیپٹرز، برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ اوردیگر علاقوں سے بھی کارکنوں ، نوجوانوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، شہداء اورلاپتہ ساتھیوں کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی گرفتاریوں اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف مذمتی کلمات تحریر تھے ۔ مظاہرین مسلسل We want justice .. wake up-wake up-UK wake up مہاجروں کاقتل عام۔۔۔ بند کرو اوردیگرنعرے لگاتے رہے ۔ سیاحوں نے بھی ایم کیوایم کے اس مظاہرے میں دلچسپی کامظاہرہ کیااورایم کیوایم کے کارکنوں سے مظاہرے کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر وہاں پشتون تحفظ موومنٹ سے اظہاریکجہتی کی غرض سے مظاہرے کیلئے جمع ہونے والے پشتونوں اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھی کچھ دیرکیلئے ایم کیوایم کے مظاہرے میں شرکت کی اورمہاجروں سے اپنی یکجہتی کااظہارکیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے مل کرکافی دیر تک ’’یہ جو دہشت گردی ہے ۔۔۔ اس کے پیچھے وردی ہے‘‘ کے نعرے لگائے ۔بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف، یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم، جوائنٹ آرگنائرز سہیل خانزادہ اورفنانس سیکریٹری آصف سعید پرمشتمل وفد نے 10ڈاؤننگ جاکر برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزامے کے نام ایک پٹیشن بھی پیش کی ۔ اس پٹیشن میں 2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن،ایم کیوایم کے کارکنوں، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراوربزرگ استاد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل، کارکنوں کی جبری گمشدگیوں ،گرفتاریوں،قائدتحریک الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر عائد غیرقانونی پابندیوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرعائدپابندیوں کی مجموعی صورتحال پر اپنی تشویش کااظہارکیاگیاہے اوربرطانوی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کورکوانے کے سلسلے میں مداخلت کرے اوراپنااثررسوخ استعمال کرے۔
*****
10/18/2025 9:17:53 AM
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام تحریکی جدوجہد کی تاریخ میں زندہ وجاوید
...
11 Oct 2025
میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پرعمران خان صاح
...
11 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کے صاحبزادے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تعز
...
09 Oct 2025
آفتاب بقائی مرحوم کی حقوق العباد کے لئے خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش ک
...
09 Oct 2025
ایم کیو ایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثار پنہور اور انور ترین کی جبر
...
08 Oct 2025
میں ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورکوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن آفتاب الدین بق
...
08 Oct 2025
میں نثار احمد پہنور اور انور خان ترین کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی اد
...
08 Oct 2025
ایم کیوایم پرآج بھی بیہود الزامات کیوں؟ اس کے مقاصد کیاہیں؟ (1) (الطاف
...
06 Oct 2025
اساتذہ کے عالمی دن پرایک عظیم اورقلندرصفت استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر
...
05 Oct 2025
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us