Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او ……کیا ہے!


 اے پی ایم ایس او ……کیا ہے!
 Posted on: 6/11/2026

اے پی ایم ایس او ……کیا ہے!

اے پی ایم ایس او……اپنے حقوق کے حصول کے لئے غوروفکرکرنے اورجدوجہد کرنے کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او…… بے نام، گمنام اوراپنی شناخت سے بے بہرہ لوگوں کوایک نام……ایک پہچان اورایک شناخت دینے کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او…… محر ومیوں اورناانصافیوں کا شکار لوگوں میں احساس محر ومی اوراس کے اسباب کا شعور بیدار کرنے کا نام ہے۔ 
اے پی ایم ایس او……محرومی کی آگ میں اندر ہی اندرجلنے والوں کو اپنے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کرنے کا پیغام دینے کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او……”جیسا ہے ویسا چلنے دو“ کی سوچ بدلنے اوراسٹیٹس کو چیلنج کرنے کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او…… چلتے ہوئے غیرمنصفانہ نظام کوتبدیل کرنے کے لئے جدوجہد کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او…… خاموشیوں میں آوازبلند کرنے اورسناٹے میں شوربرپا کرنے کا نام ہے۔
اے پی ایم ایس او……خود کوکمزور، ناکارہ، ناکام، بے وقعت اوربے حیثیت سمجھنے والوں کواپنی طاقت، اپنی حیثیت اوراہمیت سمجھانے ……جدوجہد کی راہ سجھانے ……اور کامیابیوں کی راہ دکھانے کا نام ہے۔ 
اے پی ایم ایس او…… منزل کا  راستہ دکھانے اورعمل کے ذریعے منزل پرپہنچانے کا نام ہے۔

تمام ساتھیوں کو اے پی ایم ایس او  کا 48  واں یوم تاسیس مبارک ہو۔
الطاف حسین
11جون2026ء 


6/11/2026 12:34:27 PM