Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی اور تنظیم کے دیگر سینئرذمہ داروں کا اجلاس


ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی اور تنظیم کے دیگر سینئرذمہ داروں کا اجلاس
 Posted on: 12/31/2017
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی اور تنظیم کے دیگر سینئرذمہ داروں کا اجلاس مہاجرمقدمہ کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کام کو مزیدتیزکرنے ،تنظیمی ڈھانچے کومزیدبہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی غوروخوص رابطہ کمیٹی سے یونٹ کی سطح تک تنظیم نوکے سلسلے میں کنوینر و ڈپٹی کنوینر سمیت پوری رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کافیصلہ رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو تک تنظیمی امور کی نگرانی ڈاکٹر حسن ظفرعارف اور قاسم علی رضا کریں گے تمام ترمظالم کے باوجود ثابت قدم ر ہنے والے اوردیانتداری سے کام کرنے والے کارکنوں کوذمہ داریوں پر فائز کیاجائے۔ الطاف حسین پاکستان میں زندگی کے ہرشعبہ میں مہاجروں کاسیاسی ، معاشی اورتعلیمی قتل کیاجارہاہے۔ الطاف حسین حکومت سندھ کی جانب سے مہاجروں کے شادی ہالز،مکانوں اور آبادیوں کو تجاوزات قراردے کرمسمارکیاجارہاہے۔ الطاف حسین مہاجروں کے خلاف مظالم اور غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کوبین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے کام کومزیدتیز کیاجائے ۔ الطا ف حسین اجلاس میں پاکستان ، امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ بیلجئم اورساؤتھ افریقہ میں مقیم رابطہ کمیٹی کے اراکین اوردیگرسینئرذمہ داروں کی شرکت
لندن۔۔۔31، دسمبر2017ء
 ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی اور تنظیم کے دیگر سینئرذمہ داروں کا طویل اجلاس ہوا ۔میراتھن اجلاسوں کاسلسلہ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے۔ اس سلسلے کاگزشتہ روز ہونے والا طویل اجلاس بھی 12گھنٹے سے زائددورانیہ پر مشتمل تھا۔ اجلاس میں پاکستان ، امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ ، بیلجیئم اورساؤتھ افریقہ میں مقیم رابطہ کمیٹی کے اراکین اوردیگرسینئرذمہ داروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مہاجرمقدمہ کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تنظیمی کام کو مزیدتیزکرنے اور تنظیمی ڈھانچے کومزیدبہتراورمضبوط بنانے کے بارے میں تفصیلی غوروخوص کیا گیا ۔ اجلاس میں مرکزی رابطہ کمیٹی سے یونٹ کی سطح تک تنظیم نوکے سلسلے میں کنوینر و ڈپٹی کنوینر سمیت پوری رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ رابطہ کمیٹی سے لیکریونٹوں تک تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو جلد ہی کی جائے گی۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو تک تنظیمی امور کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج سید قاسم علی رضا کریں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدتحریک جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں پر بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ،زندگی کے ہرشعبہ میں مہاجروں کاسیاسی ، معاشی اورتعلیمی قتل کیاجارہاہے اوراس ظلم کے خلاف پرامن جدوجہدکرنے والے کارکنوں،ان کے رشتہ داروں حتیٰ کہ ماؤں بہنوں تک کورینجرز، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار کرکے غائب کررہے ہیں،حکومت سندھ کی جانب سے مہاجروں کے شادی ہالز، مکانوں اور آبادیوں کو تجاوزات قراردے کرمسمارکیاجارہاہے اورہرطرح سے مہاجروں کااستحصال کیاجارہاہے۔ قائدتحریک نے تمام ذمہ داروں سے کہاکہ مہاجروں پر ڈھائے جانے  والے ان ریاستی مظالم اور حکومت کے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کوبین الاقوامی سطح پر
اجاگرکرنے کے لئے کام کومزیدتیز کیاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے ذمہ داروں پر ذوردیاکہ تنظیم نوکے عمل کے تحت ان کارکنوں کوذمہ داریوں پر فائز کیا جائے جوتمام ترمظالم اورنامساعد حالات کے باوجود ثابت قدم رہے ہیں اوراپنے فرائض ایمانداری اوردیانتداری سے انجام دیتے رہے ہیں۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے چھاپوں ، گرفتاریوں، تشدد، تمام ترمظالم اورکٹھن حالات کے باوجود ثابت قدم رہنے والے اوراپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کرتحریکی فرائض انجام دینے والے تمام کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ہی وفاشعارکارکنان میری اصل دولت اورتحریک کاسرمایہ ہیں۔اجلاس میں تحریک کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ دینے والے تمام شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اجلاس میں شریک تمام ذمہ داروں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااورانہیں یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح اپنے فرائض نہایت ایمانداری اوردیانتداری سے انجام دیتے رہیں گے اورفرض شناسی کے اس عمل میں مزیداضافہ کریں گے۔
 *****

9/8/2024 10:08:48 PM