Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولانا اسددیوبندی کے انتقال سے پاکستان ایک مشفق ، انسان دوست اور سچے مذہبی اسکالر سے محروم ہوگیا، الطاف حسین


مولانا اسددیوبندی کے انتقال سے پاکستان ایک مشفق ، انسان دوست اور سچے مذہبی اسکالر سے محروم ہوگیا، الطاف حسین
 Posted on: 12/26/2017
مولانا اسد دیوبندی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
مولانا اسد دیوبندی مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے تھے، الطاف حسین
مولانا اسددیوبندی کے انتقال سے پاکستان ایک مشفق ، انسان دوست اور سچے مذہبی اسکالر سے محروم ہوگیا، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے مہاجر دانشور،معروف عالم دین ، مذہبی اسکالر اوراتحاد بین المسلمین کے رہنما مولانا اسد دیوبندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولانا اسد دیوبندی ، دین اسلام کی اصل تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے تھے اور مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف واضح مؤقف رکھتے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مولانا اسددیوبندی کے انتقال سے پاکستان ایک مشفق ، انسان دوست اور سچے مذہبی اسکالر سے محروم ہوگیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے مولانا اسد دیوبندی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا اسد دیوبندی کے درجات بلندفرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)

*****

9/7/2024 12:05:38 PM